ابوظہبی: دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) نے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا کوالیفائر2 میچ جیت لیا۔ ابو ظہبی میں اتوار کی رات 'ڈو یا ڈائی' کے اس میچ میں دہلی نے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 172/8 رنز ہی بنا سکی۔ دہلی مارکس اسٹائنس نے سن رائزرز کو تین جھٹکے دیئے، جس میں کین ولیمسن کی اہم وکٹ بھی شامل ہے۔ کاگیسو ربادا نے چار وکٹوں کے ساتھ دہلی کی فتح کو یقینی بنایا۔ اس قیمتی فتح کے ساتھ دہلی کیپیٹلز نے پہلی بار آئی پی ایل کا فائنل اپنے نام کیا۔ اب ٹائٹل میچ میں وہ 10 نومبر کو دبئی میں چار بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز (ایم آئی) سے مقابلہ کریں گے۔
Published: undefined
دوسری طرف اس شکست کے بعد موجودہ آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کا سفر ختم ہو گیا۔ لگاتار چار جیت کے بعد ڈیوڈ وارنر کی سربراہی میں سن رائزرز کی ٹیم اپنی تال برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور اسے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز کی ٹیم کو پہلا دھچکا 12 کے اسکور پر ہوا، جب کپتان ڈیوڈ وارنر (2) کو کیگسو ربادا نے بولڈ کیا۔ اننگز کا آغاز کرنے آئے پریم گرگ (17) کو مارکس اسٹوئنس نے بولڈ کیا۔ اسی اوور میں اسٹونیس نے منیش پانڈے (21) کو بھی اپنا شکار بنایا۔
Published: undefined
43 کے اسکور پر دوسرا اور تیسرا وکٹ 44 پر گر گیا۔ اکشر پٹیل نے جیسن ہولڈر (11) کو واپس لوٹایا۔ 90 کے اسکور پر حیدرآباد کو چوتھا دھچکا لگا۔ اس کے بعد کین ولیمسن (67) نے عبدالصمد کے ساتھ 57 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ ولیمسن کا اہم وکٹ وکٹ اسٹائنس نے حاصل کیا، پانچویں وکٹ 147 کے اسکور پر گرا۔
Published: undefined
ربادا نے عبدالصمد (33) کو آؤٹ کرکے دہلی کو چھٹا دھچکا دیا۔ اگلی ہی گیند پر راشد خان (11) کو ربادا نے چلتا کیا اور اس کے بعد انہوں نے اسی اوور کی پانچویں گیند پر سری واتس گوسوامی (0) کو لوٹایا۔ یعنی 167 رن پر چھٹے اور ساتویں وکٹیں کے گرنے کے بعد 8 ویں وکٹ 168 رنز پر گر گیا۔
Published: undefined
وہیں سلامی بلے باز شیکھر دھون کی 78 رنوں کی شاندار نصف سنچری اننگ اور مارکس اسٹائنس کی 38 اور شمران ہتمائر کی ناٹ آؤٹ 42 کی شاندار اننگ سے دلی کیپیٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں اتوار کو بیس اووروں میں تین وکٹ پر 189 رنوں کا قابل مقابلہ اسکور بنایا۔ شیکھر نے 50 گیندوں پر 78 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اسٹائنس نے 27 گیندوں پر اڑتیس رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ہتمائر نے بائیس گیندوں پر ناٹ آؤٹ 42 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
Published: undefined
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری دلی نے شیکھر دھون کے ساتھ اوپننگ میں مارکس اسٹائنس کو اتارنے کا داؤ کھیلا جو کامیاب رہا۔ شیکھر اور اسٹائنس نے دہلی کو 86 رن کی شاندار ابتدا دی۔ اسٹائنس نے انہیں پاور پلے میں اتارنے کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے اننگ کے چوتھے اوور میں جیسن ہولڈر کی گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے اٹھارہ رن بنائے۔ دہلی کے پچاس رن 45 اوور میں پورے ہوگئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined