ابوظہبی: آئی پی ایل 13 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی پوائٹ ٹیبل میں چوٹی کی دو ٹیموں دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز کے بیچ اتوار کے روزمداحوں کو آئی پی ایل مقابلے میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ دہلی اور ممبئی نے اپنے پچھلے مقابلے جیتے ہیں۔ ممبئی نے راجستھان رائلز کو 57 رنز سے اور دہلی نے بھی راجستھان کو 46 رنز سے شکست دی۔ دہلی چھ میچوں میں پانچ جیت اور ایک شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے، جبکہ ممبئی چھ میچوں میں چار جیت اور دو شکست کے ساتھ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
دہلی نے اب تک ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور صرف ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب ممبئی نے سیزن کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اپنی شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی فارم حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے بیچ اتوار کے روز زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جہاں ممبئی اور دہلی کے کھلاڑی اپنی شاندار کامیابی کا مظاہرہ کریں گے۔ دہلی نےآئی پی ایل میں اپنا پہلا خطاب حاصل کرنے کے ارادے سے آئی پی ایل میں مضبوط آغاز کیا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن ممبئی نے اب تک خطاب کا دفاع کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں بلے بازی اور گیندبازی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
Published: undefined
دہلی کی طرف سے جہاں اس کے سلامی بلے باز شکھر دھون اور پرتھوی شا اسے اچھی شروعات دلا رہے ہیں۔ خاص طور پر ٹیم کے سب سے مضبوط کھلاڑی پرتھوی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ حالانکہ یہ جوڑی راجستھان کے خلاف بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہی تھی لیکن پچھلے ریکارڈوں کی بنیاد پر یہ سلامی جوڑی ممبئی کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔
Published: undefined
کپتان شریس ایئر بھی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں ایسے میں روہت شرما کی سربراہی میں ممبئی کو دہلی کے ٹاپ آرڈر کو جلد ہی نمٹانے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ مڈل آرڈر میں مارکس اسٹوئنس ، شمرون ہیتیمیر اور رشبھ پنت جیسے اہم کھلاڑی موجود ہیں جو آخری اوورز میں ٹیم کو برتری دلاسکتے ہیں۔ تاہم ، پنت کو اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
دہلی کے تیزگیندباز کیگیسو ربادا پر ٹیم کی امیدیں ٹکی رہیں گی کہ وہ ممبئی کے بلے بازوں پر لگام لگا کر رکھیں۔ ربادا نے راجستھان کے خلاف 35 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور اس آئی پی ایل میں وہ چھ میچوں میں 15 وکٹیں لے کر سب سے آگے چل رہے ہیں۔ ممبئی کی بلے بازی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ کوئنٹن ڈی کاک، روہت اور سوریا کمار یادو نے راجستھان کے خلاف تیز اننگز کھیلی تھیں۔ آخری اوورز میں آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اور ہاردک پانڈیا جارحانہ بلے بازی کرکے اسکور کو مضبوطی دے رہے ہیں ۔ پولارڈ اور پانڈیا کو روکنا دہلی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔
Published: undefined
ممبئی کے پاس جسپریت بُمراہ، ٹرینٹ بولٹ اور جیمز پیٹنسن کی شکل میں تین بہترین گیندباز ہیں جو دہلی کے سامنے پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔ بمراہ نے اب تک 11، بولٹ نے 10 اور پیٹنسن نے نو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیمیں اس وقت دوسری ٹیموں کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہیں۔ شریس ایئر کو آئی پی ایل کے کامیاب کپتان روہت کے چیلنج پرقابو پانا ہوگا جبکہ روہت کو بھی دہلی کی جیت کے سلسلے کو روکنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined