ابو ظہبی: آئی پی ایل ۔13 میں ہفتے کے روز ایک میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلز کو 59 رنز سے شکست دی۔ کولکتہ کے فاتح ہیرو ورون چکرورتی نے 4 اوورز میں 20 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ایک میچ میں 5 وکٹیں لے کر آئی پی ایل میں دوسرے ’ان کیپڈ‘ (جن کے پاس کوئی کیپ نہیں ہے) بولر بن گئے ہیں۔ ورون سے پہلے 2018 میں انکت راجپوت نے کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 14 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Published: undefined
ورون نے شریس آئیر، رشبھ پنت، شموان ہٹ مایر، مارکس اسٹوئنس اور اکشر پٹیل کی وکٹیں حاصل کیں۔ پر اسرار اسپنر کہلائے جانے والے ورون چکرورتی نے صرف 17 گیندوں میں یہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ورون کو کولکاتہ نے 30 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ اس سیزن میں انہوں نے 10 میچوں میں 7.05 اکونومی ریٹ سے 12 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے گزشتہ سیزن میں صرف ایک میچ کھیلا تھا۔ انہیں وہاں صرف ایک وکٹ ملا تھا۔ چکرورتی تمل ناڈو کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ وجے ہزارے ٹرافی میں 2018-19 میں انہوں نے 9 میچوں میں سب سے زیادہ 22 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ تمل ناڈو پریمیر لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں۔ میچ کے بعد چکرورتی نے کہا کہ مجھے پچھلے کچھ میچوں سے وکٹیں نہیں مل رہی تھیں۔ میں دہلی کے خلاف ایک یا دو وکٹیں حاصل کرنا چاہتا تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شریس آئیر کی وکٹ سب سے اہم رہی۔ ورون نے کہا کہ آخر میں جس وقت میں بولنگ کر رہا تھا اس طرف باؤنڈری چھوٹی تھی۔ لہذا میں نے اسٹمپ ٹو اسٹمپ بالنگ کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز