آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: کپتان راہل نے بتایا پنجاب کی لگاتار پانچویں جیت کا راز

پیر کے روز میچ کے بعد پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ "میں بہت خوش ہوں۔ پوری ٹیم بھی خوش ہوگی۔ ایک ساتھ مل کر ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم میدان میں جاکر مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔"

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

شارجہ: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 8 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ مسلسل پانچ جیت پوری ٹیم کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ کپتان کے ایل راہل آئی پی ایل 2020 میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کرنے کے بعد بہت خوش ہیں۔ کولکتہ پر فتح کے بعد انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میدان میں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی ہے۔

Published: undefined

پیر کو شارجہ گراؤنڈ پر پنجاب نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولکاتا نے 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ مندیپ سنگھ اور کرس گیل کی نصف سنچریوں کی بدولت پنجاب نے دو وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کرلیا۔ میچ کے بعد راہل نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ پوری ٹیم بھی خوش ہوگی۔ ایک ساتھ مل کر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم میدان میں جاکر مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔ حالات بدل سکتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ امید ہے کہ ہم آنے والے میچوں میں بھی جیتیں گے۔

Published: undefined

اس میچ میں مندیپ سنگھ نے 66 رنز کی اننگ کھیلی۔ان کے والد کا تین دن قبل انتقال ہوگیا تھا۔ راہل نے اپنے ساتھی کے بارے میں کہا کہ مندیپ نے جو طاقت دکھائی ہے وہ عمدہ ہے۔ ہر شخص جذباتی تھا۔ ہم ان کی حمایت کرنا چاہتے تھے ، ان کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ ان کا میچ ختم کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined