ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں جیت کے ساتھ اپنا سفر شروع کرنے والے دہلی کیپٹلز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پہلے میچ میں نہیں کھیلنے والے ٹیم کے سب سے تجربہ کار بولر ایشانت شرما ابھی تک اپنی انجری سے ابر نہیں پائے ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ایشانت شرما اگلے دو میچوں کے لئے ٹیم سے باہر رہ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ 25 ستمبر کو دہلی کیپٹلز کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہونے جا رہا ہے۔
Published: undefined
دہلی کیپٹلز کے ایک ممبر نے ایشانت شرما کے اگلے میچ میں نہیں کھیل پانے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا، "ایشانت شرما کی فٹنس کے حوالہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا اور انہیں فٹ ہونے کا پورا موقع دیا جا رہا ہے۔ ایشانت کا اگلے ایک یا دو میچ میں نہیں کھیلنا پوری طرح سے طے ہے۔‘‘
Published: undefined
تاہم، دہلی کیپٹلز کا کہنا ہے کہ ایشانت شرما کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔ ٹیم کی طرف سے بتایا گیا کہ فزیو ایشانت شرما کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ان کے بارے میں جلد ہی مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
Published: undefined
جمعہ کو دہلی کیپٹلز کا مقابلہ گزشتہ سال دوسرے مقام پر آنے والی چنئی سپر کنگز کے خلاف دبئی میں ہونے جا رہا ہے جبکہ 29 ستمبر کو یہ ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلے گی۔ ان دونوں میچوں سے ایشانت شرما کا باہر ہونا تقریباً طے ہے۔
Published: undefined
دہلی کیپٹلز کو اپنے پہلے میچ میں ایشانت شرما کی کمی زیادہ محسوس نہیں ہوئی اور اس نے ربادا کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت کنگز الیون پنجاب کو سپر اوور میں شکست دے دی۔ لیکن دہلی کیپٹلز اور کنگز الیون پنجاب کے مابین کھیلا گیا یہ میچ خراب امپائرنگ کو لے کر زیر بحث ہے۔ امپائر نے 19 ویں اوور میں شارٹ رن کے نام پر کنگز الیون کا ایک رن کم کر دیا تھا لیکن ری پلے سے معلوم ہوا کہ وہ رن شارٹ نہیں تھا۔ پنجاب کی ٹیم نے میچ کے بعد امپائر پر سوالات اٹھائے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز