آئی پی ایل

بنگلور بمقابلہ راجستھان: ڈیویلیرس نے بتائی اپنی طوفانی بلے بازی کی وجہ

اے بی ڈیویلیرس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "میں نے گزشتہ میچ میں اپنی ذمہ داری اس طرح سے نہیں نبھائی تھی، جس طرح سے نبھانی چاہیے تھی۔ لیکن اس بار میں نے اپنا کام بخوبی انجام دیا۔"

اے بی ڈیویلیرس، تصویر ٹوئٹر
اے بی ڈیویلیرس، تصویر ٹوئٹر 

ہفتہ کے روز یو اے ای میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن 13 کے 33ویں میچ میں بنگلور نے راجستھان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ ایک وقت یہ میچ بنگلور کے ہاتھ سے پھسلتا ہوا معلوم پڑ رہا تھا لیکن مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈیویلیرس نے ایک بار پھر طوفانی بلے بازی کی اور محض 22 گیندوں پر 55 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کر آخری اوور کی چوتھی گیند پر چھکّا لگا کر میچ کو ختم کر دیا۔

Published: undefined

میچ کے بعد اے بی ڈیویلیرس نے راجستھان کے خلاف اپنی طوفانی بلے بازی کی وجہ بتائی اور کہا کہ وہ ٹیم کے مالک کو دکھانا چاہتے تھے کہ آخر وہ یہاں کیوں ہیں۔ اپنے بیان میں ڈیویلیرس نے کہا کہ "میں بے حد خوش ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے 20-15 رن زیادہ دے دیے تھے۔ میں نے اور وراٹ نے بات کی تھی کہ ہمیں کچھ شراکت داریوں کی ضرورت ہے۔ میں گھبرایا ہوا تھا۔ میں دیگر کھلاڑیوں کی طرح ہی دباؤ میں تھا۔ میں ٹیم کے لیے اچھا کرنا چاہتا تھا اور ٹیم کے مالکوں کو بتانا چاہتا تھا کہ میں یہاں اچھی وجہ سے ہوں۔ ساتھ ہی دوستوں کو، فیملی کو، خود کو بھی بتانا چاہتا تھا۔"

Published: undefined

اپنے بیان کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈیویلیرس نے یہ بھی کہا کہ "میں نے گزشتہ میچ میں اپنی ذمہ داری اس طرح سے نہیں نبھائی تھی، جس طرح سے نبھانی چاہیے تھی۔ لیکن اس بار میں نے اپنا کام بخوبی انجام دیا۔" قابل ذکر ہے کہ راجستھان نے آج پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 177 رن بنایا تھا اور بنگلور نے 19.4 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر ہی جیت کے لیے ضروری ہدف حاصل کر لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined