ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ سیزن 13 میں آج کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے لیکن میچ سے عین قبل کوہلی کی ٹیم کے لئے بری خبر ہے۔ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر کرس مورس اس میچ کے لئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرس مورس انجری کے سبب سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔
Published: undefined
مورس کے ان فٹ ہونے کے بارے میں آر سی بی نے معلومات دی ہے۔ ٹیم کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مائک ہیسن نے کہا، "مورس ذہنی دباؤ کو برداشت کر رہے ہیں۔ وہ دوسرے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ُُ مورس آخری آووروں میں بہترین بولنگ کرنے اور بڑی ہٹ لگانے میں مہارت رکھتے ہیں۔''
Published: undefined
کرس مورس کے دستباب نہ ہونے کی وجہ سے آر سی بی کی ٹیم کا توازن گڑبڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، کہ "ہماری ٹیم کے توازن پر بہت بڑا فرق پڑا ہے۔ مورس ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو کرکٹ کے تینوں شعبوں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہترین تعاون کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
تاہم، ہیسن کا خیال ہے کہ مورس اگلے میچ میں کھیلنے کے لئے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ کرس مورس کو 10 کروڑ کی بڑی قیمت پر آر سی بی نے خریدا ہے اور اس سیزن میں آر سی بی کے لئے وہ سب سے اہم کھلاڑی بنے رہیں گے۔
Published: undefined
گزشتہ سال انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی آر سی بی نے 2020 کے سیزن کا آغاز بہترین انداز میں کیا ہے۔ آئی پی ایل 13 کے اپنے پہلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آر سی بی کی ٹیم 10 رنز سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز