دبئی: دہلی کیپٹلز کے تیز گیندباز ایشانت شرما اپنی بائیں پسلی میں چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل-13 سے باہر ہوگئے ہیں۔ دہلی کیپٹلز نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو دبئی میں ٹیم پریکٹس سیشن کے دوران ایشانت کو بائیں پسلی میں شدید درد ہوا تھا۔ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اندرونی عضلات میں کھنچاؤ ہوا ہے۔ اس چوٹ کی وجہ سے ایشانت آئی پی ایل کی باقی ماندہ سیزن سے باہر ہو گئے ہیں ۔
Published: undefined
دہلی کیپٹلز نے کہا ہے کہ ٹیم میں ہر ایک کو امید ہے کہ ایشانت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ ایشانت نے رواں سیزن میں اپنی ٹیم کے لئے صرف ایک میچ کھیلا تھا اور ابوظبی میں انہوں نے سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں 26 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔
Published: undefined
32 سالہ ایشانت دہلی کیپٹلز کے لئے آئی پی ایل سے باہر ہونے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل لیگ اسپنر امت مشرا انگلی کی انجری کے سبب آئی پی ایل سے باہر ہوگئے تھے۔ فرنچائز نے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کو خط لکھ کر ایشانت کی جگہ متبادل لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
ٹیم انڈیا کے لئے 97 ٹیسٹ اور 80 ون ڈے میچ کھیل چکے ایشانت انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس سال جنوری میں وہ ٹخنے کی انجری کے باعث ایک ماہ کے لئے ٹیم سے باہر تھے۔ اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک بار پھر ٹخنے کو زخمی کر لیا۔ ایشانت نے آئی پی ایل میں 89 میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز