دبئی:خراب کارکردگی سے جدوجہد کر رہی چنئی سپر کنگز کو اپنے آل راؤنڈر ڈوین بریوو کے درد کی تکلیف کے باعث آئی پی ایل کے باقی حصے سے ہٹنے کے سبب دھچکا لگا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے براوو اب آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس جائیں گے۔ براوو کو 17 اکتوبر کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف پچھلے میچ کے دوران انجری ہوئی تھی۔ براوو اس چوٹ کی وجہ سے اس میچ میں آخری اوور نہیں پھینک سکے اور چنئی کو نقصان اٹھانا پڑا۔
Published: undefined
چنئی ٹیم کے سی ای او کاشی وشوناتھن نے تصدیق کی کہ براوو کو انجری کی وجہ سے آئی پی ایل کے باقی سیزن سے باہر کردیا گیا ہے۔ وہ کل وطن واپس جائیں گے۔ ٹیم انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ آیا براوو کی جگہ کسی کھلاڑی کو ساتھ رکھنا ہے۔ آخری اوور میں دہلی کو جیت کے لئے 17 رنز درکار تھے لیکن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ڈوین براوو کی انجری کے سبب اوور بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجا کو دے دیا۔ اس اوور میں تین چھکے لگے اور چنئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
چنئی کو اس کے بعد پیر کو راجستھان رائلز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ 10 میچوں میں چنئی کی ساتویں شکست تھی اور وہ ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر آگئی ہے۔ چنئی تقریباً پلے آف ریس سے باہر ہوگئی ہے اور صرف ایک معجزہ اس کو پلے آف میں جگہ دلاسکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز