ابوظہبی: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے امریکی فاسٹ بالر علی خان رواں سیزن میں ایک بھی میچ کھیلے بغیر آئی پی ایس 13 سے انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ خان کو کیریبین پریمیر لیگ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اس لئے وہ آئی پی ایل میں ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم سیفرٹ ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔
Published: undefined
انگلینڈ کے فاسٹ بولر ہیری گورنی کے کندھے کی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہونے کے بعد 29 سالہ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ امریکہ سے پہلے کھلاڑی تھے جنھیں آئی پی ایل میں منتخب کیا گیا تھا۔ کولکاتہ کے چیف ایگزیکٹو وینکی میسور نے کہا کہ ہم خان کی انجری پر غمزدہ ہیں۔ کولکتہ اپنے کھلاڑیوں کی اچھی دیکھ بھال کرتی ہے اور زخمی ہونے پر علاج اور بحالی میں ان کی مدد کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ خان جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
Published: undefined
خان کی طرح سیفریٹ بھی محدود اوورز میں بہتر کھیلتے ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ کے لئے تین ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں اور ان کی اوسط 22.85 ہے اور اسٹرائک ریٹ 139.75 ہے۔ وہ کیریبین پریمیر لیگ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے لئے کھیلتے ہیں جہاں خان ان کے ساتھی تھے۔ سیفرٹ نے تاہم اس ٹورنامنٹ کی نو اننگز میں 109.91 کے اسٹرائک ریٹ سے 133 رنز بنائے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined