دوبئی: چنئی سپرکنگ (سی ایس کے) کو چوتھا آئی پی ایل خطاب جیتانے والے مہندر سنگھ دھونی نے تصدیق کی ہے کہ ہے انہوں نے ابھی تک آئی پی ایل نہیں چھوڑی ہے۔ جمعہ کو یہاں فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد سی ایس کے کے لیے آئی پی ایل کھیلنا جاری رکھنے کے سوال کے جواب میں دھونی نے کہا کہ "میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ بی سی سی آئی پر منحصر ہے۔ اگلے سیزن سے دو نئی ٹیمیں آنے کے ساتھ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ سی ایس کے کے لیے کیا اچھا ہے۔ یہ ٹاپ تین یا چار میں ہونے کے بارے میں نہیں ہے۔ نقطہ یہ ہے کہ ایک مضبوط کور بنانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیم کو پریشانی نہ ہو۔ کور گروپ میں ہمیں یہ دیکھنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑے گی کہ اگلے 10 سالوں میں کون کون اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔ "
Published: undefined
سی ایس کے کے کپتان دھونی نے میچ کے بعد اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم جہاں بھی کھیلے، چاہے وہ جنوبی افریقہ ہو، میلبورن ہو یا دوبئی، ہمارے حامی شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ہر ایک کھلاڑی اور ٹیم اس کے لیے ترستی ہے۔ آج یہاں کھیلتے ہوئے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ہم دوبئی میں کھیل رہے ہیں، ایسا لگا جیسے ہم چنئی کے چیپوک اسٹیڈیم میں کھیل رہے ہیں۔ ہم اپنے مداحوں کے لیے چنئی واپس آئیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز