آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوںمیں رائل چیلنجرس بنگلورو نےاور دہلی کیپیٹلس نےاپنےاپنےمیچ جیت لئے اورواضح رہے بنگلورو نے ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں ہارا ہے۔
Published: undefined
گلین میکسویل (78) اوراے بی ڈویلیئرس (ناٹ آوٹ 76) کی دھماکے دارنصف سنچری اننگز سے رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکاتا نائٹ رائڈرز کو آئی پی ایل میں اتوارکو 38 رن سے شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
Published: undefined
بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چاروکٹ پر 204 رن کا مضبوط اسکوربنایا اورپھرکولکاتا کے چیلنج کو 20 اوورمیں آٹھ وکٹ پر 166 رن پر روک دیا۔
Published: undefined
ادھر اوپنر شیکھر دھون کی 92 رنز کی زبردست اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلز نے پنجاب کنگس کو اتوار کو آئی پی ایل کے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پنجاب کے مینک اگروال (69) اور کپتان لوکیش راہل (61) کی شاندار نصف سنچریوں کے ساتھ 20 اوور میں چار وکٹوں پر 195 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن دہلی نے 18.2 اوورز میں چار وکٹوں پر 198 رنز بنا کر آسان فتح حاصل کرلی۔ تین میچوں میں دہلی کی یہ دوسری جیت ہے جبکہ پنجاب کو تین میچوں میں اپنی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت نے پنجاب کنگز کے خلاف اتوارکو آئی پی ایل مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پنجاب کو 195 رن کےاسکور پر روک دیا تھا۔
Published: undefined
دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں: دہلی کیپٹلز: پرتھوی شا، شکھردھون، اسٹیون اسمتھ، رشبھ پنت (کپتان اوروکٹ کیپر)، مارکس اسٹائنس، للت یادو، کرس ووکس، روی چندرن اشون، کیگیسوربادا، آویش خان، لقمان میریوالا اور پنجاب کنگز: لوکیش راہل (کپتان اوروکٹ کیپر)، مینک اگروال، کرس گیل، دیپک ہڈا، نکولس پورن، شاہ رخ خان، جھائی رچرڈسن، جلس سکسینہ، محمدشامی، ریلے میریڈتھ، عرش دیپ سنگھ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز