آئی پی ایل

دہلی نے راجستھان کو شکست دے کر پلے آف میں کھیلنے کی امیدوں کو زندہ رکھا

دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلز کے خلاف 20 رنز سے شاندار جیت درج کی ہے اور اس کے لیے فریزر اور پورل نے نصف سنچریاں بنائیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلز کو 20 رنز سے شکست دی ۔ ٹیم نے اس جیت کے ساتھ پلے آف  کھیلنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھ ہے ۔ ٹاس ہارنے کے بعد دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 221 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ دہلی کی جانب سے جیک فریزر میک گرک نے طوفانی انداز میں 50 اور ابھیشیک پورل نے 65 رنز بنائے۔ جب راجستھان ہدف کا تعاقب کرنے نکلا تو یشسوی جیسوال اننگز کی دوسری ہی گیند پر اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ جیسوال نے 4 اور جوس بٹلر نے 19 رنز بنائے۔ راجستھان کی جانب سے کپتان سنجو سیمسن نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

Published: undefined

222 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز  یعنی آ ر آر نے پاور پلے اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے تھے۔ اگلے اوورز میں رنز کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا کیونکہ ریان پراگ بھی طوفانی انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران 11ویں اوور میں پراگ 27 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے 1 چوکا اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے بعد شوبھمن دوبے ایک سرے پر ڈٹے رہے، جب کہ سنجو سیمسن مسلسل گیند بازوں کو مارنے میں مصروف رہے۔ لیکن سنجو کے آؤٹ ہونے کے بعد اننگز ٹوٹ گئی۔

Published: undefined

دہلی کی طرف سے دیے گئے ہدف کا تعاقب کرنے آئی راجستھان کی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بنا سکی۔ سیمسن 86 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بٹلر 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ یشسوی 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریان پراگ نے 27 رنز کا حصہ ڈالا۔ شوبھمن دوبے نے 25 رنز بنائے۔ روومین پاول 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔راجستھان کی اننگز کے دوران دہلی کی جانب سے خلیل احمد، مکیش کمار اور کلدیپ یادو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل اور راشیخ ڈار نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

اس سے پہلے دہلی نے 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے تھے۔ اس کے لیے فریزر نے 20 گیندوں میں 50 رنز بنائے تھے۔ ابھیشیک نے 36 گیندوں میں 65 رنز بنائے تھے۔ اکشر پٹیل اور رشبھ پنت 15-15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اسٹبس نے 41 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اس دوران راجستھان کی جانب سے گیند بازی کرتے ہوئے اشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بولٹ، سندیپ اور چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined