آئی پی ایل

سنسنی خیز مقابلے میں دہلی نے گجرات کو 4 رنز سے ہرایا

گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 220 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح دہلی کیپٹلس نے گجرات کو  4 رنز سے شکست دی ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کیپٹلس  یعنی ڈی سی نے گجرات ٹائٹنز  یعنی جی ٹی کو شکست دی ۔ گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 220 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح شبھمن گل کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز کو 4 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے طوفانی اننگز کھیلی۔ اس بلے باز نے 23 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہا۔ ڈیوڈ ملر کے علاوہ سائی سدرشن نے 39 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ جبکہ ریدھیمان ساہا نے 25 گیندوں میں 39 رنز بنائے۔ آخری اوورز میں راشد خان نے 11 گیندوں پر 21 رنز بنائے تاہم ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر ا سکے۔

Published: undefined

گجرات ٹائٹنز کو آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے۔ راشد خان اور موہت شرما کریز پر تھے... دہلی کیپٹلس کی امیدیں مکیش کمار پر جمی ہوئی تھیں۔ راشد خان نے اوور کی پہلی 2 گیندوں پر لگاتار 2 چوکے لگائے۔ لیکن تیسری اور چوتھی گیند پر کوئی رن نہ بنا سکے۔ اس کے بعد راشد خان نے پانچویں گیند پر چھکا لگایا۔ اب آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے لیکن راشد خان صرف 1 رن بنا سکے۔ اس طرح رشبھ پنت کی ٹیم نے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔ دہلی کیپٹلس کے لیے راسخ دار سلام نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔ کلدیپ یادو کو 2 کامیابیاں ملیں۔ اس کے علاوہ ایرنک نورکھیا، مکیش کمار اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

دہلی کیپٹلس کے 224 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی گجرات ٹائٹنز کی شروعات بہت خراب رہی۔ شبھمن گیل 5 گیندوں پر 6 رنز بنانے کے بعد روانہ ہوئے لیکن اس کے بعد ریدھیمان ساہا اور سائی سدرشن کے درمیان 82 رنز کی شراکت ہوئی۔ ریدھیمان ساہا کے آؤٹ ہونے کے بعد دہلی کیپٹلس کے گیند بازوں نے اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کر دی۔ عظمت اللہ عمرزئی، شاہ رخ خان اور راہل تیوتیا جیسے بلے بازوں نے مایوس کیا۔ ڈیوڈ ملر نے گجرات ٹائٹنز کے لیے امیدیں ضرور پیدا کیں، لیکن شبھمن گل کی ٹیم جیت نہیں پائی۔

Published: undefined

اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی دہلی کیپٹلس نے 20 اوور میں 4 وکٹ پر 224 رن بنائے۔ دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے 43 گیندوں پر سب سے زیادہ 88 رنز بنائے، اکشر پٹیل نے 43 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined