آئی پی ایل

چنئی نے کولکتہ کو اور حیدرآباد نے پنجاب کو شکست دی

حیدرآباد نے آئی پی ایل میں کل اپنی پہلی جیت درج کی اور اس نےپنجاب کی ٹیم کو نو وکٹوں سےشکست دی۔

تصویر آئی اے این ایس 
تصویر آئی اے این ایس  

آئی پی ایل میں کھیلے گئےدو مقابلوں میں چنئی نے کولکتہ کو ایک دلچسپ مقابلہ میں شکست دی جبکہ حیدرآباد نےپنجاب کو آسانی سےنو وکٹ سے ہرا دیا۔کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آندری رسل (54) اور پیٹ کمنز (ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز کے ذریعہ چنئی سپر کنگز کے 220 رنز کے اسکور کو بونا ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن چنئی نے آخر میں یہ میچ 18 رنز سے جیت کر دلچسپ فتح حاصل کی۔

Published: undefined

چنئی نے فاف ڈو پلیسیس (95 ناٹ آؤٹ) اور انشومان گائیکواڈ (64) کی عمدہ نصف سنچریوں کی مدد سے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 20 اوور میں تین وکٹ پر 220 رنز بنائے تھے لیکن کولکتہ کی ٹیم نے 19.1 اوورز میں 202 پر سمٹ گئی۔ چنئی کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت رہی جبکہ کولکاتہ کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

حیدرآباد نے پنجاب کو نو وکٹ سے شکست دی

Published: undefined

خلیل احمد (21 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیندبازی اور سلامی بلے باز جانی بیریسٹو (ناٹ آؤٹ 63) اور کپتان ڈیوڈ وارنر (37) کے درمیان 73 رن کی اوپننگ شراکت داری سے سنرائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگس الیون کو آئی پی ایل مقابلے میں بدھ کے روز نو وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کی ہے۔

Published: undefined

حیدرآباد نے پنجاب کو 19.4 اوور میں 120 رن پر روکنے کے بعد 18.4 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 121 رن بنا کر یکطرفہ جیت حاصل کر لی۔ حیدرآباد کو اپنے پہلے تینوں میچوں میں شکست ہوئی تھی اور چوتھے میچ میں جا کر اسے جیت ملی ہے جس سے وہ اب پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ پنجاب کی ٹیم کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے اور آٹھویں نمبر کھسک گئی ہے۔

Published: undefined

بیریسٹو نے 56 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چکھوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 63 رن بنائے۔ کپتان وارنر نے 37 گیندوں پر 37 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کین ویلیمسن نے 19 گیندوں پر بغیر کسی باؤنڈری کے ناٹ آؤٹ 16 رن بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined