آئی پی ایل

اشون نے خاندانی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل سے بریک لیا

اشون نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اس سال کے آئی پی ایل سے بریک لے رہے ہیں۔ ان کا خاندان کووڈ- 19 کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور وہ اس مشکل وقت میں انہیں اپنا تعاون دینا چاہتے ہیں۔

تصویر آئی ائی این ایس
تصویر آئی ائی این ایس 

نئی دہلی: ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے کووڈ- 19 وبا کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے آئی پی ایل 2021 سے بریک لینے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ اشون نے یہ اعلان ان کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی چنئی میں سن رائزرحیدرآباد پر جیت کے بعد کیا ہے۔ چنئی ان کا آبائی شہر ہے۔ دہلی نے اس میچ کے ساتھ اپنا آئی پی ایل کا چنئی مرحلہ ختم کیا ہے اور وہ اب اپنے اگلے میچوں کے لئے احمدآباد جائے گی۔

Published: undefined

اشون نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ واپسی کی امید کرتے ہیں اگر چیزیں صحیح سمت میں جاتی ہیں۔ کسی کھلاڑی کے لئے بائیو ببل چھوڑنے کے بعد اس میں دوبارہ داخل ہونے کے لئے پروٹوکال کہتا ہے کہ اسے ہوٹل میں کوارنٹائن کی ایک مدت گزارنی ہوگی اور اس کے بعد ہی وہ بائیوببل میں پھر داخل ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

اشون نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اس سال کے آئی پی ایل سے بریک لے رہے ہیں۔ ان کا خاندان کووڈ- 19 کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور وہ اس مشکل وقت میں انہیں اپنا تعاون دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وہ واپسی کرنے کی امید کرتے ہیں اگر چیزیں صحیح سمت میں جاتی نظرآتی ہیں۔ شکریہ دہلی کیپٹلز۔

Published: undefined

اس درمیان اشون کی فرنچائزی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعہ اسپنر کو اپنا تعاون دیا ہے۔ دہلی کیپٹلز نے کہا کہ ’’اس مشکل وقت میں ہم آپ کو اپنا مکمل تعاون دیتے ہیں ہم آپ کو اور آپ کے خاندان کو دہلی کیپٹلز میں تمام کی جانب سے اپنی طاقت اور دعائیں بھیجتے ہیں۔ اشون لیگ کے پہلے ایسے ہندوستانی بنے ہیں جو اپنے خاندان میں کووڈ- 19 کی صورت حال کے سبب لیگ سے ہٹے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined