تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ صہیونی حکومت کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا ایرانی انقلاب کے بانی اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خُمینی کی برسی کے موقع پر تہران میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ صہیونی حکومت کا بتدریج اختتام ہو رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے غزہ جنگ شروع کر کے اپنے آپ کو بند راہداری میں پھنسا لیا ہے، غزہ کی جنگ کے باعث اسرائیل کے عرب دنیا سے تعلقات اور خطے پر حکمرانی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی شہر حلب پر اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامی انقلابی گارڈ کارپوریشن (آئی آر جی سی ) کے مشیر جاں بحق ہو گئے۔
Published: undefined
ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حلب پر کل رات کے حملے کے دوران، شام میں آئی آر جی سی کے مشیروں میں سے ایک سعید ابیار شہید ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے اس سے قبل کہا تھا کہ مغربی حلب صوبے میں حیان میں ایک فیکٹری پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جس میں شامی اور غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
2011 میں شام کی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اپنے شمالی پڑوسی پر سیکڑوں حملے کیے ہیں جن میں بنیادی طور پر فوج کے ٹھکانوں اور لبنان کے حزب اللہ گروپ سمیت ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined