کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملہ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے جس طرح مسلمانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہونے کا عملی ثبوت دیا، اس کو تاریخ کے سنہرے الفاظ میں لکھا تو جائے گا۔ جیسنڈا آرڈرن کی آج ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہے۔
دریں اثنا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور ایک مسلم نوجوان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں ایک نوجوان انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتا ہے اور اپنی خواہش کا اظہار کرتا ہے کہ وہ مسلمان ہوجائیں۔
ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ملاقات کے دوران نوجوان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ ’’دعا ہے ایک دن آپ مسلمان ہو جائیں۔ میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں اور بس ایک ہی دعا کر رہا ہوں کہ ایک دن آپ بھی مسلمان ہو جائیں۔‘‘
نوجوان مزید کہتا ہے، ’’آپ ایک بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔ خواہش ہے کہ دنیا کے تمام لیڈر آپ جیسے ہو جائیں۔ نوجوان اس کے بعد جذباتی انداز میں کہتا ہے، ’’میری خواہش ہے کہ آپ جنت میں میرے ساتھ رہیں۔‘‘ نوجوان کی خواہش سن کر جیسنڈا آرڈرن مسکرا دیں اور نوجوان کو تھپکی بھی دی۔‘‘
Published: 26 Mar 2019, 7:10 PM IST
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسلام قبول کرنے کی دعوت پر مسلم نوجوان سے کہا، ’’اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ میرے پاس ہے۔‘‘
خیال رہے کہ 15 مارچ کو نماز جمعہ کے موقع پر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ایک سفید فام دہشت گرد نے اندھا دھند گولی باری کرتے ہوئے 50 سے زائد نمازیوں کو شہید کردیا تھا جن میں ہندوستانی، پاکستانی اور بنگلہ دیشی لوگ بھی شامل تھے۔
Published: 26 Mar 2019, 7:10 PM IST
دو مساجد پر دہشت گرد حملہ کے بعد یوں تو نیوزی لینڈ کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم طبقہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا لیکن حملہ میں شہید ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران پی ایم آرڈرن نے جس طرح تعزیت کا اظہار کیا وہ دنیا میں ایک مثال بن گئی۔ وزیر اعظم جیسنڈا نے سر پر دوپٹہ اوڑھ کر تعزیت کی، پارلیمنٹ میں ’اسلام علیکم ‘ کہا، قرآن مجید کی تلاوت کرائی اور اس کے بعد گزشتہ جمعہ کے روز مسجد کا دورہ بھی کیا اور نماز کے لئے ہونے والے اجتماع میں شرکت کی۔
Published: 26 Mar 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Mar 2019, 7:10 PM IST