عالمی خبریں

سشما سوراج کے انتقال پر کئی عالمی شخصیتوں کا اظہارِ رنج و غم، جانیے کس نے کیا کہا...

حامد کرزئی، عبداللہ شاہد اور اسٹیفن ہارپر جیسی عالمی شخصیتوں نے ٹوئٹر پر سشما سوراج کے انتقال کی خبر کو افسوسناک بتایا اور اس غم کے وقت میں ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سشما سوراج کے انتقال کے بعد تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اور یہ پیغامات صرف ہندوستان سے ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک سے بھی آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عالمی سطح کی بڑی بڑی ہستیوں اور مختلف ممالک کے ہندوستان میں موجود سفارتکاروں نے اپنی اپنی طرح سے سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کی۔ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی، مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اور کناڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر جیسی شخصیتوں نے بھی ٹوئٹر پر سشما کے انتقال کی خبر کو افسوسناک بتایا اور اس غم کے وقت میں ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کس عالمی لیڈر نے سشما سوراج جیسی اعلیٰ پایہ کی سیاستداں کے بارے میں اپنی کیا رائے دی...

Published: undefined

حامد کرزئی (افغانستان):

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ حامد کرزئی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’بہن جی سشما سوراج کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ پہنچا۔ وہ ایک عظیم رہنما تھیں۔ ہندوستان کے عوام اور ان کے خاندان اور دوستوں کو میری گہری تعزیت‘‘۔

Published: undefined

الیگزنڈر جیگلر (فرانس):

فرانس کے سفیر الیگزینڈر جیگلر نے ہندوستان۔فرانس تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کی گئیں سشما سوراج کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کے سب سے زیادہ قابل احترام رہنماؤں میں سے ایک۔ انہوں نے اپنے ملک کے شہریوں کی خدمت کے لئے قابل ذکر لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں اور وہ ہندوستان ۔فرانس تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گئیں۔‘‘

Published: undefined

عبداللہ شاہد (مالدیپ):

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے سشما سوراج کے انتقال پر اظہارِ غم کرتے ہوئے انھیں غیر معمولی خاتون، بہترین سفارت کار اور ایک زندہ دل شخصیت بتایا۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مالدیپ-ہندوستان کی نئی دوستی کی اہم شخصیت۔ سوگوار خاندان اور ہندوستان کے لوگوں کے تئیں تعزیت‘‘۔

Published: undefined

کناڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سشما سوراج کے انتقال کی خبر سن کر دکھ پہنچا۔ وہ ہندوستانی عوام کے لئے طویل مدت تک وقف رہیں اور انہوں نے سبھی کا احترام کیا۔ آنجہانی لیڈر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔

Published: undefined

سُن ویڈونگ (چین):

ہندوستان میں چینی سفارت کار سُن ویڈونگ نے سشما سوراج کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان کی سابق مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال کی خبر پڑھ کر افسوس ہوا۔ ہند-چین تعلقات استوار کرنے کے لیے انھوں نے جو کچھ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ میری نیک خواہشات ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined