عالمی خبریں

عالمی رہنماؤں کی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

جو بائیڈن نے قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اس کا اجر پائے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے مسلمانوں کو ماہِ صیام کی مبارکباد پیش کی، جو بائیڈن نے امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز پر امریکہ اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے لیے نیک تمنائیں، اپنے بیان میں جو بائیڈن نے قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اس کا اجر پائے گا۔ جو بائیڈن وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے اپنے بیان میں قرآن کریم کا حوالہ دیا۔

Published: undefined

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ ’قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ خدا نے قوموں اور قبیلوں کو اس لیے بنایا تاکہ ہم ایک دوسرے کو پہچان سکیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس مہینے میں اور ہر دن ہم تمام خواتین اور مردوں کی حفاظت، وقار اور خوشحالی کے لیے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کریں، ایک دوسرے سے سیکھیں اور مل کر ایک پرامن دنیا بنائیں۔ ملیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور ویڈیو کا آغاز ’سلام‘ سے کیا۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا آج کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کا آغاز کر رہے ہیں، یہ عبادت، نفس کو پرکھنے اور غور و فکر کا وقت ہے اور اسلام کے بنیادی اقدار جیسے امن، ہمدردی اور سخاوت کو منانے کا وقت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined