اسٹاک ہوم: امریکی ماہر معاشیات ولیم ڈی نارڈ ہارس اور پال ایم رومر کومشترکہ طورپر اس سال کا اقتصادیات کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دی نوبل پرائز کے ٹوئٹر ہینڈل نے دی جس میں انھوں نے دونوں کی تصویروں کا گرافکس بھی پیش کیا ہے۔
Published: 08 Oct 2018, 5:57 PM IST
نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ نارڈ ہارس کو ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف ماحولیاتی اسباب کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لئے یہ انعام دیا جائے گا۔ رومر کو تکنیکی تبدیلیوں کی اہمیت پر تحقیق کرنے کے لئے نوبل انعام دیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ یہ انعام عظیم سائنس داں الفریڈ نوبل کی یاد میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے کو ہر سال دئیے جاتے ہیں۔ اس کے تحت 10.1 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جاتی ہے۔ یہ رقم زیادہ سے زیادہ تین لوگوں میں تقسیم کی جاسکتی ہے۔
Published: 08 Oct 2018, 5:57 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Oct 2018, 5:57 PM IST