عالمی خبریں

کیا پوتن اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​کے دوران ایران کے صدر سے ملاقات کریں گے؟

کہا جا رہا ہے کہ پوتن ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ ملاقات جمعہ کو ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں ہوگی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ مہر نیوز ایجنسی</p></div>

تصویر بشکریہ مہر نیوز ایجنسی

 

مشرق وسطیٰ میں شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان روسی صدر ولادیمیر پوتن ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کریں گے۔ ان کی ملاقات ترکمانستان میں ہوگی۔ کہا جا رہا ہے کہ پوتن ایرانی صدر سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ ملاقات جمعہ کو ترکمانستان کے دارالحکومت عشک آباد میں ہوگی۔ یہ پوتن کا ترکمانستان کا سرکاری دورہ ہوگا  اور اس دورے کے دوران وہ اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی دفتر کے ایک اہلکار کے مطابق صدر پوتن کا فی الحال اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی اس جنگ میں پوتن کھل کر ایران کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ روس خود گزشتہ دو سال سے یوکرین کے ساتھ جنگ ​​لڑ رہا ہے جہاں امریکہ سمیت یورپی ممالک نے اس کے ساتھ کھلا محاذ بنا رکھا ہے۔ ایسے میں امریکہ کے کٹر مخالف پوتن کھل کر ایران کی حمایت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

قبل ازیں ستمبر میں پوتن نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کو ایرانی صدر مسعود سے ملاقات کے لیے تہران بھیجا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔تاہم بعد میں کہا گیا کہ روسی وزیر اعظم کا یہ دورہ 22-24 اکتوبر کو برکس سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ہے جہاں پوتن اور پیزشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined