عالمی خبریں

اپنے لوگوں کو جیل نہیں جانے دونگا! ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک

نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ ان کے لئے مقامی قانون ماننے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے  امریکہ کے اپنے تین روزہ سرکاری دورے کا آغاز کیا اور انہوں نے ٹیسلا کے سی ای او اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ملاقا ت کی۔ جب صحافیوں نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے جیک ڈورسی کے ہندوستانی حکومت کے خلاف الزامات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا، "اگر ہم مقامی حکومت کے قوانین کو نہیں مانیں گے، تو ہم بند ہو جائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر کے لیے اس سے زیادہ کرنا ناممکن تھا۔

Published: undefined

واضح رہے جیک ڈورسی نے اس سے قبل یوٹیوب پر مبنی نیوز چینل بریکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ وہ ہندوستان میں ٹوئٹر کو بند کر دے گی اور اس کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے گی جب تک کہ سوشل نیٹ ورک کسانوں کے احتجاج کے دوران اہم اکاؤنٹس کو محدود کرنے کے احکامات کی تعمیل نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان  ہمارے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔

Published: undefined

تاہم، مسک نے مزید کہا کہ ٹوئٹر قانون کے تحت آزادی فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ "یہاں مختلف اصول و ضوابط ہیں، حکومت کی مختلف شکلیں ہیں، اس لیے ہم جو کچھ کریں گے، وہ سب سے بہتر یہ ہے کہ قانون کے تحت سب سے زیادہ آزادانہ تقریر فراہم کی جائے۔‘‘ مسک نے مزید کہا، "اگر انتخاب قوانین کی تعمیل کرنے یا جیل جانے کے درمیان ہے تو میں اپنے لوگوں میں سے کسی کو جیل جانے کے بجائے قوانین کی تعمیل کروں گا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined