خبر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ رسمی ملاقات سے پہلے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پیر کے روز ڈونالڈ ٹرمپ اور عمران خان کے بیچ ملاقات ہوگی۔ اس کے بعد ٹرمپ اور مودی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے وقت ہوگی۔ واضح رہے اس کے بعد ٹرمپ اور مودی ہیوسٹن میں ’ہوڈی مودی‘ تقریب میں حصہ لیں گے، ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ امریکی صدر ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ کسی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
Published: 21 Sep 2019, 12:10 PM IST
ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات پر پاکستان کے روزنامہ ’ڈان‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر شائع کی ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کی دو ملاقاتیں ہوں گی، جن میں سے پیر کے روز ہونی والی ملاقات پہلی ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم عمران خان دونوں ہی اقوام متحدہ کے اجلاس سے 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔ عمران خان اس ضد پر اڑے ہوئے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر کا مدا اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس کے برعکس ہندوستان کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے خطاب میں دہشت گردی کے مدے کو اٹھائیں گے اور دنیا کے دیگر ممالک سے درخواست کریں گے کہ سبھی کو اس مدے پر متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑنی چاہیے۔
Published: 21 Sep 2019, 12:10 PM IST
سیاسی گلیاروں میں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے سے پہلے کیا عمراں خان سے خطہ کی صورتحال کی وجہ سے ملاقات کریں گے۔ کیا کشمیر پر ٹرمپ کے ذہن میں کوئی تصویر ہے جس پر وہ عمران خان سے بات کر کے نریندر مودی سے تبادلہ خیال کریں گے یا وہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل دونوں میں کوئی مصالحت کرانا چاہتے ہیں۔
Published: 21 Sep 2019, 12:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Sep 2019, 12:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز