واشنگٹن: امریکہ میں منتخب صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر بائیڈن نے جس بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف کے کلمات ادا کیے وہ 127 برس سے نئے امریکی صدر کے خاندانی ورثے کے طور پر محفوظ ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکی آئین میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملتا جس میں کہا گیا ہو کہ صدر کو کسی مذہبی کتاب پر حلف اٹھانا ہو گا۔ تاہم تاریخی رسم و رواج کے طور پر بائبل 1789ء میں جارج واشنگٹن کے انتخاب کے وقت سے حلف برداری کی تقریبات کا حصہ بن گئی۔
Published: undefined
امریکی چینل NBC کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے جس بائبل پر حلف اٹھایا وہ 1893ء سے ان کے خاندان کے پاس موجود ہے۔ بائیڈن نے اپنے پیشہ وارانہ کیرئر میں ہمیشہ نئے منصب کا حلف اٹھاتے ہوئے اسی بائبل کو استعمال کیا۔ چمڑے کی جلد والی اس بائبل کی موٹائی 12 سینٹی میٹر ہے اور اس پر لوہے کا تالا لگا ہوا ہے۔
Published: undefined
بائیڈن کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے دوران ان کی اہلیہ اور نئی خاتون اول جیل بائیڈن نے مذکورہ بائبل کو تھامے رکھا۔ واضح رہے کہ جان ایف کینیڈی کے بعد جو بائیڈن امریکہ کی تاریخ کے دوسرے کیتھولک صدر ہیں۔ کینیڈی نے بھی 1961ء میں صدر کا حلف اپنی خاندانی بائبل پر اٹھایا تھا۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز