عالمی خبریں

’خالصتانی دہشت گردوں کو ہم پناہ کیوں دے رہے ہیں؟‘ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اپنی ہی حکومت پر اٹھایا سوال

باب بلیک مین کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کے جواب میں ایوان کے لیڈر پینی مورڈنٹ نے کہا کہ ہم لندن واقع ہندوستانی سفارتخانہ کی سیکورٹی کو لے کر فکر مند ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>برطانوی رکن پارلیمنٹ باب بلیک، تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>

برطانوی رکن پارلیمنٹ باب بلیک، تصویر GettyImages

 
Vishal Bhatnagar

برطانیہ میں ہندوستانی سفارتخانہ پر حملہ سرخیوں میں ہے۔ یہ ایشو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی گونج رہا ہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ باب بلیک مین نے جمعہ (25 مارچ) کو ہاؤس آف کامنس میں کہا ہے کہ ہم ابھی اس ملک میں خالصتانی دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں، ہم ان پر پوری طرح سے پابندی لگانے کو لے کر کیا فیصلہ لے سکتے ہیں۔

Published: undefined

دراصل کچھ دن پہلے خالصتانی حامیوں نے لندن واقع ہندوستانی سفارخانہ پر حملہ کیا تھا اور ترنگے کو اتارنے کی کوشش کی تھی۔ بعد ازاں وہاں کے سیکورٹی نظام پر سوال کھڑے ہو گئے تھے اور کئی لوگوں نے آوازیں اٹھائی تھیں۔ اس تعلق سے باب بلیک مین نے ’ہاؤس آف کامنس‘ کے لیڈر پینی مورڈنٹ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالصتانی غنڈوں کے ذریعہ ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر جو غنڈہ گردی ہوئی، وہ اس ملک کے لیے باعث شرم ہے۔ اتنے سالوں میں یہ چھٹی بار ہے جب ہائی کمیشن پر اس طرح کا حملہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

باب بلیک مین کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کے جواب میں ایوان کے لیڈر پینی مورڈنٹ نے کہا کہ ہم لندن واقع ہندوستانی سفارتخانہ کی سیکورٹی کو لے کر فکر مند ہیں۔ اس ایشو کو لے کر ہم لگاتار حکومت ہند کے رابطے میں ہیں۔ یہ طے کرنا پولیس اور کراؤن پرازیکیوشن کا کام ہوگا کہ وارنٹ اور مجرمانہ کارروائی سے جڑے فیصلے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

Published: undefined

باب بلیک مین کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے حملے کناڈا، امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی کیے گئے۔ ہم ابھی اس ملک میں خالصتانی دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں۔ کیا ہم حکومت کے وقت میں اس بات پر بحث کر سکتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کو اس ملک میں پابندی لگانے کے لیے ہم کیا کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس تعلق سے پینی مورڈنٹ نے اپنے رد عمل میں باب بلیک مین کو حملے کی مذمت کرنے کے لیے شکریہ کیا اور انھوں نے ہاؤس آف کامنس کو یقین دلایا کہ برطانوی حکومت ہندوستانی ہائی کمیشن کی سیکورٹی کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو کچھ کٹرپسند خالصتان حامیوں نے لندن واقع ہندوستانی ہائی کمیشن سے ترنگا کو اتارنے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعہ کے بعد حکومت ہند نے دہلی واقع برطانیہ کے سفارتکاروں کو طلب کیا تھا۔ اس درمیان لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی کھڑکی توڑنے کے معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined