لندن: ملکہ الزبتھ دوم کے جمعرات کے روز انتقال کے بعد ان کے بیٹے شہزادہ چارلز اب برطانیہ کے بادشاہ بن چکے ہیں۔ اس لیے برطانوی شاہی آداب کے مطابق اب جہاں جہاں ملکہ کا نام سرکاری دستاویزات میں موجود تھا ان کی جگہ شاہ چارلز کا نام جگہ پالے گا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ سب سے اہم تبدیلی برطانیہ کے قومی ترانے میں ہو گی اور یہی وہ تبدیلی ہو گی جو سب سے پہلے اور فوری طور پر ہو گی۔ قومی ترانے میں جہاں جہاں ملکہ کے لیے دعائیہ الفاظ تھے انہیں اب شاہ کے لیے دعائیہ الفاظ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔واضح رہے ملکہ کے لیے دعائیہ الفاظ قومی ترانے کا ستر برس تک حصہ رہے۔ جن میں ’گوڈ سیو دی کوئن‘ دعا کی جاتی تھی اب ان الفاظ کی جگہ ’گوڈ سیو دی کنگ‘ کا استعمال ہونے لگے گا۔
Published: undefined
دوسری اہم تبدیلی برطانوی سکوں، کرنسی اور ڈاک کی ٹکٹوں میں ہو گی۔ نئے سکوں پر اب ملکہ برطانیہ کے چہرے کی جگہ شاہ چارلز کا چہرہ دکھایا جائے گا۔ تاہم جو سکے پہلے سے مارکیٹ میں ملکہ الزبتھ دوم کے چہرے کے ساتھ مزین ہیں وہ بھی مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔ روایت یہ ہے کہ انہیں کسی شاہی فرمان یا قانون کے تحت بیک جنبش قلم منسوخ نہیں کیا جاتا۔ بلکہ جب تک وہ باقی رہ سکیں رہتے ہیں۔
البتہ نئے سکے فوری طور پر شاہی ٹکسال سے بن جائیں گے جن پر شاہ چارلز کی حکمرانی کا اظہار ہو گا اور شاہ چارلز کی ہی تصویر میں سے چہرہ ان سکوں پر دکھایا جائے گا۔ یہ سکے بھی مارکیٹ میں موجود ہوں گے۔ مگر صرف یہی نہں ہوں گے پرانے سکے بھی اسی طرح چلتے رہیں۔ لیکن نئے سکے شاہ چارس کی تصویر والے اب بنیں گے۔ تاہم 1660 سال سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ سکوں پر بادشاہ یا ملکہ کے صرف چہرے کی تصویر کندہ کی جاتی ہے۔
Published: undefined
ایک اور تبدیلی جس کا امکان ہے ہر نئے بادشاہ یا ملکہ کے چہرے کی سکوں میں دکھائے جانے والے چہرے کا رخ اپنے پیش رو یا اپنی پیش رو شخصیت سے مخالف سمت میں دکھایا جاتا ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم کا چہرہ برطانوی سکوں پر دائیں طرف سے دکھایا گیا تھا ، اس لیے امکان ہے کہ شاہ چارلز کی تصویر بائیں طرف سے دکھائی جائے گا۔
اگلی تبدیلی کرنسی نوٹوں پر ہو گی۔ برطانوی سکوں اور کرنسی نوٹوں کا فرق یہ ہے کہ سکوں پر بادشاہ یا ملکہ کا صرف چہرہ نظر آتا ہے جبکہ کرنسی نوٹوں پر تصویر طبع کی جاتی ہے۔ نئے کرنسی نوٹ اب شاہ چارلز کی تصویر والے ہی ہوں گے مگر ملکہ کے دور کے نوٹ یعنی ملکہ کی تصویر والے نوٹ بھی اسی طرح چلتے رہیں گے۔
Published: undefined
ڈاک ٹکٹوں پر تصویروں کی تبدیلی بھی کی جائے گی۔ ملکہ کی تصویر والی ٹکٹیں اب طبع نہیں ہوں گی بلکہ شاہ چارلز کی تصویر ڈاک ٹکٹوں پر جاری کی جائے گی، مگر اس معاملے میں بھی روایت یہ ہے کہ پرانی ڈاک ٹکٹوں کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ جب تک وہ موجود ہیں استعمال کی جاتی رہیں اور آہستہ آہستہ ان کی جگہ نئی ڈاک ٹکٹیں لیں گی۔
شاہی مونو گرام کی بھی تبدیلی کی جائے گی، مگر اسی انداز سے وقت کے ساتھ ساتھ اور آہستہ آہستہ۔ نئے مونو گرام اب شاہ چارلز کی مہر سے جاری ہوں گے۔ تاہم پرانے مونوگرام والی دستاویزات بھی قابل قبول ہوں گی۔ یہاں تک کہ پرانے مونو گرام والے پیپر جب تک موجود ہیں کار آمد مانے جائیں گے۔ نیز اب سینئر وکلا شاہ کے وکلا کہلائیں گے ماضی میں انہیں ملکہ کے وکلا قرار دیا جاتا تھا۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined