تہران: ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی اگست میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے لیکن ان کی راہ آسان نہیں ہے، جہاں ان کے راستے میں جوہری توانائی معاہدے ہیں، وہیں اقتصادی پابندی کی وجہ سے ایرانی معیشت کو پٹری پر لانا اور امریکہ سمیت یوروپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا شامل ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے نئے منتخب صدر ابراہیم رئیسی کو آنے والے عرصے میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ان میں نمایاں ترین چیلنج بوجھ سے لدی اقتصادی صورت حال ہے۔ اس مسئلے کے علاج کے لیے اس وقت کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے۔ حالانکہ نو منتخب صدر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایرانی معیشت بہتر بنائیں گے اور ایرانی گھرانوں کی معاشی سطح بلند کریں گے۔ اس مقصد کے لیے جن امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی ان میں ملک کے مقامی وسائل، حلیف ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات اور صنعتی پیداوار میں مضبوطی شامل ہے۔
Published: undefined
ابراہیم رئیسی کو جو چیلنج درپیش ہوں گے وہ امریکی پابندیاں ہیں جو ابھی تک جاری و ساری ہیں اور ایران کے بینک عالمی معیشت کے ایک بڑے حصے سے منقطع ہیں۔ اس کی وجہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں۔ العربیہ نے انگریزی ویب سائٹ ’بلومبرگ‘ کے حوالے سے لکھا ہے کہ تہران اور اس کی مرکزی اقتصادی مشکلات کے تین محور ہیں جو درج ذیل ہیں:
Published: undefined
مئی 2018ء میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ نے جوہری معاہدے سے علاحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد سے ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی قدر میں 80% تک کمی آ چکی ہے۔ اسی طرح ٹرمپ کی جانب سے پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے بعد ایران کی معیشت انتہائی طور پر سکڑ گئی۔ اس کے نتیجے میں ایرانی ریال کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے۔
Published: undefined
سابق صدر حسن روحانی کی حکومت نے مستحکم نرخ کا استعمال کرتے ہوئے مالیاتی مارکیٹس پر کنٹرول کی کوشش کی مگر اس پالیسی کے برعکس نتائج برآمد ہوئے اور بحران مزید سنگین ہو گیا۔ اسی طرح افراط زر میں بڑے پیمانے پر اضافے اور انتہائی کمزور کرنسی کے ساتھ قوت خرچ میں واضح کمی آئی جس سے آمدنی کو بھی ضرر پہنچا۔
Published: undefined
امریکہ نے عملی طور پر ایران کے خام تیل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ واشنگٹن نے دیگر ممالک کو دھمکی تھی کہ اگر انہوں نے تہران سے توانائی خریدی تو ان ممالک کو بھی پابندیوں کا سامنا ہو گا۔ تیل کی آمدنی اور پیداوار میں کمی اور غیر ملکی کرنسی کی قلت کے نتیجے میں ایران کی معیشت کی نمو کو نقصان پہنچا۔ سال 2017ء سے ایران کی یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں 85 فی صد کمی آ چکی ہے۔ امریکی پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے سے قبل یورپی یونین تہران کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے تھی۔
Published: undefined
اس کے علاوہ پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کے سبب 2020ء کی آخری سہ ماہی تک یورپی یونین سے ایران کی درآمدات میں 80 فی صد تک کمی آ گئی۔ بلومبرگ کے مطابق ایران میں سخت گیر عناصر یورپ کے بجائے چین اور روس کے ساتھ زیادہ مضبوط تعلقات پر زور دیتے ہیں۔ مبصرین کی بڑی تعداد یہ توقع رکھتے ہیں کہ نئے ایرانی صدر مغرب کے ساتھ اپنی سخت گیر پالیسی کے سبب ملک کی معیشت میں پھر سے جان ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز