لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے اسپتال میں داخل ہونے کے درمیان ملکہ الزبتھ -II نے کورونا وائرس کے حوالہ سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مشکل دور جلد ہی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کورونا وائرس سے جنگ جیت جائے گا اور اچھے دن واپس جلد لوٹیں گے۔ 93 سالہ ملکہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’مجھے معلوم ہے کہ میں اس مشکل دور میں آپ سب سے بات کر رہی ہوں‘‘۔
Published: undefined
الزبتھ نے مزید کہا کہ "میں امید کرتی ہوں کہ آنے والے برسوں میں ہم اس بات پر فخر کریں گے کہ ہم نے کس طرح کورونا وائرس کو ساتھ مل کر شکست دی۔ اس کے بعد جو نسل آئے گی وہ ہمارے بارے میں کہے گی کہ ہم کتنے مضبوط تھے۔ نظم و ضبط کی خصوصیات سے مالا مال، لالچ و مفادات سے دور اور یکجہتی اب بھی اس ملک کی خصوصیات ہیں‘‘۔
Published: undefined
ملکہ نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم جلد ہی اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ہوں گے اور ہم ایک بار پھر جلد ملیں گے۔ الگ تھلگ رہنا کئی بار کافی مشکل ہوتا ہے‘‘۔ قابل غور ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سے بہت زیادہ متاثر ہے اور یہاں کے وزیر اعظم جانسن بھی اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined