عالمی خبریں

ایران کو تیل کے بدلے میں پانی دیں گے: اشرف غنی

افغان صدر نے کہا کہ آج کے بعد ہم ایران کو تیل کے بدلے میں پانی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال قبل 48 ملین ڈالر مالیت سے تیار ہونے والے ڈیم سے کسی پڑوسی ملک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی / آئی اے این ایس
افغانستان کے صدر اشرف غنی / آئی اے این ایس 

کابل: ایران اور افغانستان کے درمیان کئی تنازعات اور حل طلب مسائل میں پانی کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر آبی وسائل پر قبضے کا الزام عاید کرتے ہیں۔ کل بدھ کے روز ایران کی سرحد کے قریب ضلع نیمرز میں افغان صدر اشرف غنی نے کمال خان ڈیم کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف تہران اور کابل کے درمیان آبی وسائل کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

Published: undefined

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ آج کے بعد ہم ایران کو تیل کے بدلے میں پانی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال قبل 48 ملین ڈالر مالیت سے تیار ہونے والے ڈیم سے کسی پڑوسی ملک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ صدیوں سے ہلمند کا پانی افغانستان سے نکلتا ہے مگر آج افغانیوں نے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ ایران اور افغانستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر طے پائے معاہدے کے تحت بھی ہم اس پانی کو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان کئی دریائوں کے پانی پر دعوے کیے جاتے ہیں۔ ایران سے نکلنے والے متعدد دریا عراق میں‌ گرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تہران اور بغداد کے درمیان بھی تنازع موجود ہے اسی طرح افغانستان سے پھوٹنے والے دریا ایران میں گرتے ہیں اور ان دونوں‌ پڑوسی ملکوں کے درمیان بھی تنازعات ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined