عالمی خبریں

امریکی کاروباری وارین بفے نے انتقال کے بعد اپنی ملکیت کی تقسیم کا بنایا منصوبہ، 3 ٹرسٹی کیے نامزد

94 سال کے وارین بفے نے 1300 الفاظ پر مشتمل ایک خط شیئر ہولڈروں کو لکھا ہے۔ 2006 سے بفے نے مسلسل اپنی دولت عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس کا تخمینہ بلومبرگ کے مطابق $150 بلین ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'&nbsp;@MrWarrenBuffet</p></div>

تصویر 'ایکس' @MrWarrenBuffet

 

برک شائر ہیتھوے کے چیئرمین اور امریکی کاروباری، سرمایہ کار اور انسان دوست وارین بفے نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کے انتقال کے بعد ان کی 147 ارب امریکی ڈالر کی ملکیت کا وارث کون ہوگا؟ اس کی جانکاری انہوں نے خود ساجھا کرتے ہوئے اپنا سب سے بڑا منصوبہ بتایا۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی ملکیت کا عطیہ کرنا جاری رکھیں گے۔ حالانکہ بفے نے اپنے جانشینوں کی پہچان نہیں بتائی ہے۔

Published: undefined

94 سال کے وارین بفے نے اس سلسلے میں تقریباً 1300 الفاظ پر مشتمل ایک خط شیئر ہولڈروں کو لکھا ہے۔ سی این این کی خبر کے مطابق خط میں چرچا کرتے ہوئے انہوں نے انتقال کی فطرت پر بات کی۔ اس میں انہوں نے ذکر کیا کہ کیسے انہیں ایک بار امید تھی کہ ان کی آنجہانی پہلی اہلیہ ان سے زیادہ دنوں تک باحیات رہیں گی اور یہ طے کریں گی کہ ان کی ملکیت کو کیسے تقسیم کیا جائے۔

بفے نے پہلے کہا تھا کہ ان کے تین بچے ان کے انتقال کے بعد 10 برسوں میں ان کی باقی بچے 147 بلین امریکی ڈالر کی ملکیت تقسیم کریں گے لیکن اب انہوں نے اس کے لیے جانشیں بھی نامزد کیے ہیں کیونکہ ممکن ہے کہ بفے کے بچے اسے سب کو دینے سے پہلے انتقال کر جائیں۔

Published: undefined

وارین بفے نے کہا کہ انہیں ابھی بھی اپنے کنبہ میں خاندانی ملکیت بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یہ خیال ان کی پہلی اور موجودہ بیویوں نے کئی بار ساجھا کیا ہے۔ انہوں نے برسوں میں ہاورڈ، پیٹر اور سوسی کو لاکھوں دینے کی بات قبول کی۔ بفے نے کہا کہ اگر ان کے بچے ان کی جائیداد کی قسمت تعین کرنے میں اہل نہیں ہیں تو اس کے لیے تین ممکنہ جانشیں ٹرسٹی بھی مقرر کیے ہیں۔ حالانکہ بفے نے خط میں ان ٹرسٹیوں کا نام نہیں بتایا ہے۔ آگے بفے لکھتے ہیں کہ میرے بچوں کی متوقع عمر مادی طور پر کم ہو گئی ہے۔ میں نے کبھی بھی خاندان بنانے یا بچوں سے آگے بڑھنے والے منصوبہ بنانے کی خواہش نہیں کی ہے۔

Published: undefined

بفے نے یہ اعلان کیا کہ وہ اپنی کمپنی کے 1600 کلاس اے شیئروں کو 2 اعشاریہ 4 ملین کلاس بی شیئروں میں بدل رہے ہیں، جن کے پاس کم ووٹنگ اختیار ہے۔ ان شیئروں میں سے ڈیڑھ ملین شیئر سُسان تھامپسن بفے فاؤنڈیشن کو عطیہ کیے جائیں گے، جس کا نام ان کی آنجہانی اہلیہ کے نام پر رکھا گیا ہے اور 300000 شیئر ان کے بچوں کی قیادت والی تین دیگر اداروں کو عطیہ کیے جائیں گے۔ سبھی کی قیمت تقریباً 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2006 سے بفے نے مسلسل اپنی دولت عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس کا تخمینہ بلومبرگ کے مطابق $150 بلین ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ باقی جائیداد ان کی موت کے بعد عطیہ کر دی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined