عالمی خبریں

ویگنر کے فوجی گھر لوٹیں یا بیلاروس جائیں، پوتن کا ہموطنوں سے خطاب

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ ویگنر گروپ کے زیادہ تر جنگجو اور کمانڈر بھی روسی محب وطن ہیں، جو اپنے لوگوں اور ریاست کے لیے وقف ہیں۔"

ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس 

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ویگنر پرائیویٹ ملٹری گروپ کے ارکان سے ملک کی وزارت دفاع کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے اور وطن لوٹنے یا بیلاروس جانے کی اپیل کی ہے۔ پوتن نے پیر کی رات ہموطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویگنر گروپ کے زیادہ تر جنگجو روس کے محب وطن ہیں اور انہیں محض استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ ویگنر گروپ کے زیادہ تر جنگجو اور کمانڈر بھی روسی محب وطن ہیں، جو اپنے لوگوں اور ریاست کے لیے وقف ہیں۔" انہوں نے زور دیا کہ مسلح بغاوت کے دوران ان کے علم کے بغیر ان کا استعمال کیا گیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ روس میں بغاوت کے منتظمین نے ملک اور ان کی پیروی کرنے والوں کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے ویگنر گروپ کے فوجیوں کو ملک کی وزارت دفاع کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے، گھر لوٹنے یا بیلاروس جانے کی پیشکش کی۔ پوتن نے بغاوت کو روکنے والے تمام روسی فوجیوں، قانون نافذ کرنے والے افسران اور خصوصی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں اپنے تمام فوجیوں، قانون نافذ کرنے والے افسران، خصوصی خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو باغیوں کے راستے میں کھڑے رہے۔ آپ اپنے فرض اور عوام کے ساتھ وفادار رہے ہیں۔"

Published: undefined

پوتن نے بغاوت کی کوشش کو حل کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے بیلا روسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا بھی شکریہ ادا کیا، روس کی انسداد دہشت گردی کی قومی کمیٹی نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ممکنہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے ماسکو شہر، ماسکو کے علاقے اور وورونش کے علاقے میں ایک انسداد دہشت گردی آپریشن نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ ویگنر پرائیویٹ ملٹری گروپ پر مسلح بغاوت کو منظم کرنے کی کوشش کا الزام لگنے کے بعد کارروائی کی گئی۔

Published: undefined

مقامی رپورٹس کے مطابق روسی حکومت اور ویگنر پرائیویٹ ملٹری گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن بعد میں لوکاشینکو کی ثالثی کے ذریعے سمجھوتہ کیا۔ روس کی قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ صورت حال کے معمول پر آنے کے باعث ماسکو، ماسکو کے علاقے اور وورونش کے علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے قانونی نظام کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined