عالمی خبریں

ویکسین معاہدہ کی خلاف ورزی: یوروپی یونین نے کی ایسٹرا زینکا ویکسین کے خلاف قانونی کارروائی

یوروپی کمیشن کے انتظامی ادارہ کے ترجمان اسٹیفن ڈی کیئرسمیکر نے کہا بروسیلز نے خریداری کے معاہدے کی خلاف ورزی پر ایسٹرازینکا کے خلاف جمعہ کو قانونی کارروائی کی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بروسیلز: یوروپی یونین نے دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینکا کے خلاف کورونا وائرس ویکسین کے معاہدے کو پورا نہ کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ یوروپی کمیشن کے ترجمان نے گزشتہ روز یہ طلاع دی۔ یوروپی کمیشن کے انتظامی ادارہ کے ترجمان اسٹیفن ڈی کیئرسمیکر نے کہا بروسیلز نے خریداری کے معاہدے کی خلاف ورزی پر ایسٹرازینکا کے خلاف جمعہ کو قانونی کارروائی کی ہے۔

Published: undefined

یورپی یونین میں ایسٹرا زینکا کووڈ- 19 ویکسین کے ان چار ٹیکوں میں سے ایک ہے جو استعمال کے لئے منظور کی گئی ہے۔ اس ویکسین کو ویکسینیشن مہم کے لئے وسیع پیمانے پر ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، جلد ہی یہ بات واضح ہوگئی کہ کمپنی یوروپی کمیشن کے ساتھ طے شدہ ایڈوانسڈ خریداری معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے کے قابل نہیں ہے اور کمپنی معاہدے کے مطابق ویکسین کی مناسب مقدار فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

Published: undefined

کمیشن نے بار بار متنبہ کیا کہ اس طرح کی تاخیر قابل قبول نہیں ہے اور یہاں تک کہ جنوری میں یوروپی یونین میں تیار کی جانے والی ویکسین کی کھیپ کے لئے ایک برآمدات شفافیت میکانزم بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ یوروپی یونین سے باہر اپنے سپلیمنٹس کی برآمد ات پر پابندی لگانے والے حکومتی طریق کار کے تحت ایسٹرازینکا اس وقت واحد ویکسین پروڈیوسر ہے۔ ترجمان نے کہا ’’یہ ہمارے لئے اہمیت رکھتا ہے کہ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یوروپی شہریوں کے لئے مناسب مقدار میں ویکسین کی جلد فراہمی ہو اور اس وعدے کو معاہدے کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined