عالمی خبریں

امریکہ دوحہ معاہدہ کی پاسداری کرے: طالبان

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ دوحہ معاہدے پر عمل ہونا ضروری ہے۔ امریکہ کو افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لئے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ یہ امریکہ اور ہمارے ملک دونوں کے مفاد میں ہوگا۔

فائل تصویر
فائل تصویر 

طالبان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دوحہ معاہدے کی پاسداری کرے اور اپنی فوجیں افغانستان سے نکال لے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں یہ بات کہی۔ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ’’افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے لئے یکم مئی 2021 کی آخری تاریخ کی پیروی کرنا انتہائی مشکل ہے‘‘۔

Published: undefined

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ’’دوحہ معاہدے پر عمل ہونا ضروری ہے۔ امریکہ کو افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لئے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ یہ امریکہ اور ہمارے ملک دونوں کے مفاد میں ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ فروری 2020 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین افغانستان کے بارے میں ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس میں امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا عہد کیا تھا۔

Published: undefined

امید ہے کہ افغان کانفرنس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے: امریکہ

امریکہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس کے ذریعہ افغانستان پر تبادلہ خیال کے لئے رواں ہفتے ہونے والی کانفرنس کا نتیجہ مثبت ہوگا اور عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لئے مل کر کام کرے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

جلینا پورٹر نے کہا ’’ہمیں پوری امید ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کانفرنس کے نتائج میں بہتری آئے گی۔ ہم یقینی طور پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے جمعرات کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس میں روس، چین، امریکہ اور پاکستان کے وفود شرکت کریں گے۔ اس میں افغان حکومت اور طالبان کے وفد بھی حصہ لیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined