واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن میں کورونا وائرس پایا گیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔ لائیڈ آسٹن نے اتوار کو کہا ’’آج صبح میرا کووڈ-19 کا ٹسٹ مثبت آیا۔ میں نے چھٹی پر گھر پر رہتے ہوئے کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد آج ٹسٹ کی درخواست کی، علامات ہلکی ہیں۔"
Published: undefined
انہوں نے کہا ہے کہ وہ (لائیڈ آسٹن) ورچوول انداز میں میٹنگز میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پانچ دن تک ہوم قرنطینہ میں رہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے آخری بار صدر جو بائیڈن سے 21 دسمبر کو ملاقات کی تھی اور آخری بار جمعرات کو پنٹاگن کا دورہ کیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’صدر بائیڈن کے ساتھ میری آخری ملاقات منگل 21 دسمبر کو ہوئی تھی۔ میں نے ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ قبل علامات محسوس کرنا شروع کر دی تھیں۔ میں نے اسی دن صبح ٹسٹ کرایا جس میں رپورٹ منفی آئی تھی۔ میں تب سے پنٹاگن نہیں گیا ہوں۔ جمعرات کو مختصر وقت کے لئے وہاں گیا اور اپنے عملے کے صرف چند ارکان سے ملا۔ میں ماسک پہنے ہوئے تھے اور سماجی دوری بھی برقرار رکھے ہوئے تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لائیڈ آسٹن کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور انہوں نے اکتوبر میں بوسٹر ڈوز بھی لی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز