امریکہ میں تیزی سے صدارتی انتخاب کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اب تک ڈونالڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس پر بڑی سبقت بھی حاصل کر لی۔ ٹرمپ کی ممکنہ جیت سے کرپٹو کرنسی بازار میں طوفانی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بٹ کوائن نے اپنے گزشتہ ریکارڈس توڑ ڈالے ہیں اور وہ نئی اونچائی کی طرف بڑھتے ہوئے پہلی بار 75 ہزار ڈالر کا اعداد و شمار پار کر چکا ہے۔ بٹ کوائن سرمایہ کار مانتے ہیں کہ ٹرمپ کی پالیسیاں کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے لیے موافق ہیں۔ ان کی سوچ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کی حالت میں بٹ کوائن کی قیمتوں میں اور زیادہ اُچھال آئے گا۔
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ اپنے انتخابی جلسہ میں بھی کئی مرتبہ امریکہ کو کرپٹو کیپٹل بنانے کی بات کہہ چکے ہیں۔ اس کے سہارے انہوں نے کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں، خاص کر نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔ ٹرمپ کے ساتھ ان کے سخت حمایتی اور ٹیسلا کے مالک ایلن مسک بھی کرپٹو کرنسی کو کافی پسند کرتے ہیں۔ امریکہ میں کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کرنے والوں کی تعداد کُل آبادی کا تقریباً 16 فیصد ہے، جو ظاہری طور پر انتخابی نتائج پر بڑے اثرات مرتب کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
Published: undefined
سرمایہ کار بٹ کوائن پر انتخاب کے اثرات پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آ جاتا، تب تک اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔ نائب صدر کملا ہیرس کی ممکنہ جیت بٹ کوائن کے لیے گراوٹ کا ٹرینڈ لا سکتی ہے جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت سے کرپٹو کرنسی کے نئی اونچائی پر پہنچنے کی امید ہے۔ سی این بی سی ڈاٹ کام سے بات چیت میں بٹ وائز ایسٹ مینجمنٹ کے ریسرچ ہیڈ ریان راسموسین نے کہا کہ انتخاب کا کرپٹو پر بہت بڑا اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتیجہ کی پرواہ کیے بغیر بٹ کوائن کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
امریکی انتخابات کو لے کر خدشات ہیں۔ اس کا اثر نہ صرف بٹ کوائن پر پڑا ہے بلکہ اس سے جڑے بازاروں پر بھی اس کا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ مثال کے طور پر ایکسچینج آپریٹر کوائن بیس نے آفٹر آورس ٹریڈنگ میں 3 فیصد کا اضافہ دیکھا، جبکہ ایک دیگر اہم پلیئر مائیکرواسٹریٹجی نے 4 فیصد کی اچھال پائی۔ یہ اُتار چڑھاؤ انتخاب کے نتیجوں کے تئیں براڈر مارکیٹ کی حساسیت اور کرپٹو کرنسی سیکٹر پر اس کے ممکنہ اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز