عالمی خبریں

امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ نے اکثریت کا ہدف کیا عبور، 277 الیکٹورل ووٹ حاصل

<div class="paragraphs"><p>ڈونلڈ ٹرمپ / Getty Images</p></div>

ڈونلڈ ٹرمپ / Getty Images

 
JIM WATSON

ڈونلڈ ٹرمپ نے اکثریت کا ہدف عبور کر کے حاصل کیے 277 الیکٹورل ووٹ

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اکثریت کے ہدف 270 کو عبور کرتے ہوئے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں، جس کے بعد ان کی فتح یقینی ہو گئی ہے۔ امریکی صدارتی انتخاب میں کل 538 الیکٹورل ووٹ ہوتے ہیں اور جیت کے لیے 270 ووٹ درکار ہیں۔ دریں اثنا، کملا ہیرس کو 224 ووٹ ملے ہیں۔ ٹرمپ کو 70.7 ملین افراد نے ووٹ دیے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو 65.7 ملین ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی

انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں فتح پر مبارکباد پیش کی اور ہندوستان-امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کھڑگے نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط اور جامع عالمی اسٹریٹیجک شراکت داری موجود ہے، جس کی بنیاد مشترکہ جمہوری اقدار، مشترکہ مفادات اور عوامی سطح پر گہرے روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس عالمی امن اور خوشحالی کے لئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کی منتظر ہے۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

وزیر اعظم مودی کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی جیت پر مبارکباد، تعلقات میں مزید بہتری کی امید

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’میرے دوست ڈونلڈ ٹرمپ، آپ کی تاریخی انتخابی جیت پر دلی مبارکباد۔ اس موقع پر جب آپ اپنے گزشتہ دورِ حکومت کی کامیابیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جامع عالمی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہمارے تعاون کی تجدید کا متمنی ہوں۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

عالمی رہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکباد

عالمی رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔ امریکی ایجنسیوں کے موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے تین الیکٹورل ووٹ کے فاصلے پر ہیں اور اہم میدان جنگ کی ریاستوں میں برتری رکھتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایکس پر لکھا، ’’تاریخ کی سب سے بڑے واپسی پر مبارکباد! وائٹ ہاؤس میں آپ کی تاریخی واپسی امریکہ اور اسرائیل کے عظیم اتحاد کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔‘‘ وہیں، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا، ’’پچھلے چار سالوں کی طرح امن اور خوشحالی کے لئے تعاون کے لیے تیار ہیں۔‘‘

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اپنی جیت کا اعلان، کہا- ’امریکہ نے ایسی فتح پہلے کبھی نہیں دیکھی‘

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخاب تقریباً جیت چکے ہیں اور فی الحال اکثریت سے صرف تین ووٹ پیچھے ہیں۔ دریں اثنا ٹرمپ اپنی اہلیہ میلینیا ٹرمپ کے ساتھ اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران اپنی جیت کا اعلان کر دیا۔ خطاب میں انہوں نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کا سب سے عظیم سیاسی لمحہ ہے۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ وہ 47ویں صدر کی حیثیت سے ہر دن عوام کے لیے کام کریں گے اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کے مشن کو پورا کریں گے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ تب تک آرام نہیں کریں گے جب تک ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال امریکہ فراہم نہیں کر دیتے۔ ٹرمپ نے کہا، ’’میں ہر روز اپنی ہر سانس کے ساتھ آپ کے لیے جدوجہد کروں گا۔‘‘

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت یقینی 267 ووٹ حاصل

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے 267 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں اور اکثریت سے محض 3 ووٹ دور ہیں جبکہ ان کی حریف کملا ہیرس محض 214 ووٹوں تک محدود ہیں۔ اب ٹرمپ کا دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچنا یقینی ہو گیا ہے۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

ٹرمپ وائٹ ہاؤس پر دوبارہ قبضے کے قریب، 248 الیکٹورل ووٹ حاصل

ٹرمپ نے مینے کے دوسرے کانگریسی ضلع میں کامیابی حاصل کی اور ایک انتخابی ووٹ جیتا، جب کہ جارجیا میں بھی فتح کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ ٹرمپ اب تک 248 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں، جبکہ کملا ہیرس 214 ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

ٹرمپ نے 247 ووٹ حاصل کر کے پوزیشن کی مضبوط، 214 ووٹوں کے ساتھ ہیرس کی راہ مزید مشکل

امریکی انتخابات میں کملا ہیرس کے لیے فتح کی راہ مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین نتائج کے مطابق، جہاں ٹرمپ 247 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں، وہیں کملا ہیرس 214 ووٹس تک پہنچ چکی ہیں۔ حالیہ پیش رفت میں کملا ہیرس نے نیو ہیمپشائر میں جیت حاصل کی، مگر اب بھی ان کی فتح کے امکانات محدود نظر آ رہے ہیں۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

ٹرمپ کو 230 اور کملا ہیرس کو 210 الیکٹورل کالج ووٹوں پر برتری حاصل

ڈونلڈ ٹرمپ کو 230 الیکٹورل کالج ووٹ مل چکے ہیں، جبکہ کملا ہیرس کے پاس 210 ووٹ ہیں۔ انتخابی نتیجہ اس بات پر منحصر ہے کہ دونوں امیدوار باقی 100 سے زائد ووٹوں میں کس طرح کی کارکردگی دکھاتے ہیں۔ اس وقت انتخابی ریس میں دونوں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، جس میں فیصلہ کن ریاستوں کے نتائج اہمیت رکھتے ہیں۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

کملا ہیرس نے ہوائی میں کامیابی حاصل کی

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ہوائی میں کامیابی حاصل کی ہے اور ریاست کے چار الیکٹورل ووٹ اپنے نام کر لیے۔ یہ دسواں متواتر امریکی صدارتی انتخاب ہے جس میں ہوائی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی ہے۔ ہوائی گزشتہ 40 سال سے ایک مضبوط نیلی ریاست (ڈیموکریٹک پارٹی کی حامی) رہی ہے، جہاں تمام ریاستی عہدے اور دو امریکی ایوان کے ارکان ڈیموکریٹس کے پاس ہیں۔ ایجنسی نے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے ہیرس کی جیت کا اعلان کیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ٹرپ نے صدارتی انتخابات میں برتری برقرار رکھی ہے اور وہ 230 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ وہیں دوسری طرف کملا ہیرس نے فاصلہ کافی حد تک کم کیا ہے اور انہوں نے 209 ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدارت انتخاب میں اکثریت کا ہندسہ 270 ہے۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

الیکٹورل ووٹوں کے رجحانات: ٹرمپ کو 216، ہیرس کو 193 ووٹ حاصل

امریکی صدارتی انتخاب میں، ڈونلڈ ٹرمپ نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ دوسری جانب کملا ہیرس نے اپنا مجموعی اسکور 179 تک پہنچا دیا ہے اور انہیں کئی ڈیموکریٹک ریاستوں سے مزید حمایت ملنے کا امکان ہے۔ ٹرمپ کی مضبوط پوزیشن کے باوجود، کئی اہم ریاستوں کے نتائج ابھی فیصلہ کن ہو سکتے ہیں، جن میں ووٹنگ کے رجحانات کافی قریبی ہیں۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا میں حاصل کی جیت، کملا ہیرس کا راستہ ہوا مشکل

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا کے اہم ریاستی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس جیت کے بعد ٹرمپ کا مجموعی ووٹ 210 تک پہنچ گیا ہے، جو کمالا ہیرس کے لئے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ہیرس کو اب اپنے کامیاب راستے کے لئے مزید ریاستوں میں حمایت حاصل کرنی ہوگی، خاص طور پر وہ ریاستیں جہاں نتائج ابھی غیر یقینی ہیں جیسے وسکونسن اور ایریزونا۔ نارتھ کیرولائنا کی جیت نے ٹرمپ کے امکانات کو مزید مستحکم کیا ہے اور ہیرس کے لئے صدر بننے کا راستہ مزید مشکل ہو گیا ہے۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

کملا ہیرس نے ڈیلاویئر میں برتری حاصل کر لی

امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے ڈیلاویئر میں فتح حاصل کر لی ہے، جو موجودہ صدر جو بائیڈن کا آبائی ریاست ہے۔ اس جیت سے کملا ہیرس کو 99 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہیں نیویارک، میساچوسٹس، اور میری لینڈ میں بھی کامیابی حاصل ہونے کی امید ہے، جس سے ان کے مجموعی ووٹ میں اضافہ ہو گا۔ کملا ہیرس کی جیت امریکی تاریخ میں پہلی خاتون صدر بننے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس پر دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس میں سبقت برقرار رکھی

تازہ ترین انتخابی نتائج کے مطابق، ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس میں کملا ہیرس پر سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ تقریباً 55 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد، ٹرمپ 53 فیصد کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ہیرس 46 فیصد پر ہیں۔ ٹیکساس میں کامیابی سے ٹرمپ کو مضبوط حمایت مل سکتی ہے اور ان کے الیکٹورل ووٹوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

کملا ہیرس کی ممکنہ کامیابی کا ہندوستان کے لئے اثر

اگر کملا ہیرس صدر منتخب ہوتی ہیں تو امریکی اور ہندوستانی تعلقات مزید مستحکم ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان کے ہندوستانی ورثے کی وجہ سے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیرس کا انتخاب امریکی خارجہ پالیسی میں ہندوستان کے لئے خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے، جس میں اقتصادی، دفاعی، اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے شعبے شامل ہیں۔ ہیرس کی کامیابی جنوبی ایشیا میں چین کی قوت کو کم کرنے کے لئے امریکی حکمت عملی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

فلوریڈا میں اسقاط حمل کا قانون منظور نہ ہو سکا

فلوریڈا میں اسقاط حمل کے حقوق کے لیے پیش کی گئی آئینی ترمیم کو کامیابی نہ مل سکی، کیونکہ اس کے حق میں 60 فیصد ووٹ درکار تھے، جبکہ صرف 57 فیصد عوام نے حمایت کی۔ یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کے لئے ایک اہم کامیابی سمجھا جا رہا ہے، جنہوں نے اس ترمیم کو ناکام بنانے کے لیے مہم چلائی تھی۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

کملا ہیرس کی نیویارک میں کامیابی

کملا ہیرس نے نیویارک میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جس سے ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد بڑھ کر 99 تک پہنچ گئی ہے۔ نیویارک کے 28 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ، ہیرس کا صدارتی عہدہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ووٹوں کی تعداد تک پہنچنے کا امکان مضبوط ہو رہا ہے۔ اس جیت سے ہیرس کو مضبوط پوزیشن ملی ہے، تاہم کئی اہم ریاستوں کے نتائج ابھی تک آنا باقی ہیں، جو انتخابات کے حتمی نتیجے پر اثر انداز ہوں گے۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Nov 2024, 8:19 AM IST