واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کے آخر تک چین کے تعلق سے کوئی بڑا اعلان کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ چین کو سزا دینے سے متعلق ہو سکتا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا ’’ہم کچھ کرنے جا رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ آپ لوگوں کو پسند آئے گا لیکن اس کا اعلان میں آج نہیں کروں گا‘‘۔
Published: undefined
امریکی صدر نے چین اور ہانگ کانگ کے درمیان جاری تنازع کے سلسلے میں چین پر پابندی لگائے جانے کے سوال پر کہا کہ ’’اس کا اعلان، آپ اس ہفتے کے آخر تک سنیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت بڑا فیصلہ ہونے والا ہے‘‘۔ اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری كائلے میك نینی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہانگ کانگ کے تئیں چین کی کارروائیوں سے صدر ناراض ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس میں جمعہ کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے ہانگ کانگ میں مبینہ علیحدگی پسند، تباہ کن اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے علاوہ غیر ملکی مداخلت پر پابندی لگانے کے لئے ایک نئے قومی سلامتی قانون کی تجویز پیش کی تھی۔
Published: undefined
این پی سی کا سالانہ اجلاس 28 مئی کو ختم ہوگا اور امید ہے کہ اس سے پہلے ہی قانون کے بارے میں این پی سی میں پولنگ ہوگی۔ یہ تجویز منظور ہونے کے بعد قانون کی شکل اختیار کر لے گی اور جون کے آخر تک ہانگ کانگ میں اسے نافذ کر دیا جائے گا۔ نئے قومی سلامتی قانون کے اعلان کے بعد سے ہی بین الاقوامی سطح پر اس پر سخت تنقید ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز