واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملک میں اس سال کے اواخر تک کورونا ویکسین تیار کر لی جائے گی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو فاکس نیوز ورچیول ٹاؤن ہال میں میٹنگ میں کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس سال کے اواخر تک ایک ویکسین ہوگی‘‘۔ جبکہ ستمبر میں اسکول اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ سے کھولنے پر زور دوں گا۔
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ نے ماڈیٹر بریٹ بائیر اور مارتھا میکلم کو بتایا کہ ’’ہمارے پاس جلد ہی ایک ویکسین ہو گی‘‘۔ اپریل کے اواخر میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے پر دنیا بھر میں ہر شخص کے لئے دستیاب ہونی چاہیے۔
Published: undefined
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے كورونا ریسورس سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 3.5 لاکھ سے زائد کیسز ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 247100 سے زائد ہے اور 10 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں اس وبا کے سب سے زائد 1156900 کیسز سامنے آئے ہیں اور 67450 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انگلینڈ میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کا تجربہ شروع کیا۔ روسی وائرلوجی ریسرچ سینٹر ویكیٹر کے سربراہ رینٹ مسیوکوو نے اپریل کے اوائل میں کہا کہ روس میں کورونا وائرس ویکسین ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ جون میں شروع ہو گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined