نیویارک: خواتین کی جنسی ہراسانی کے معاملے میں نیویارک کے گورنر نے انڈریو کومو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے گورنر انڈریو کومو مستعفی ہوگئے، ان پر متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی گورنر نیویارک کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔
Published: undefined
گورنر پر کئی خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد ان الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا گیا۔ گزشتہ روز نیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے گورنر کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کئی ارکان پارلیمنٹ نے بھی گورنر سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا، ریاستی اسمبلی کے اسپیکر نے بھی انڈریو کومو سے فوری عہدہ چھوڑنے کے لئے کہا تھا۔
Published: undefined
گورنر پر خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات 5 ماہ تک جاری رہیں جس میں انکشاف کیا گیا کہ 63 سالہ گورنر نے 11 خواتین کو ہراساں کیا، گورنر کی جانب سے ہراسانی کا شکار ہونے والی 11 خواتین میں سے زیادہ ترسرکاری ملازمین تھیں۔ واضح رہے کہ اینڈریو کومو کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ 2011 سے ریاست کے گورنر تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز