واشنگٹن: امریکہ کے کیلیفورنیا میں بحریہ کے سان ڈیاگو اڈے پر تعینات یو ایس ایس بونہوم رچرڈ پر لگنے والی آگ میں کم از کم 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بحریہ کی فوج نے کہا ’’مقامی اسپتال میں 17 فوجی اور چار عام شہری زیر علاج ہیں۔ وہ سب خطرے سے باہر ہیں۔ جہاز پر موجود سب کے ساتھ رابطہ کیا گیا تھا اور فائر ٹیموں کو آگ بجھانے میں مدد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Published: 13 Jul 2020, 10:11 AM IST
اس سے قبل بحریہ کی رپورٹ میں یہ اطلاع ملی تھی کہ معمولی زخمی ہونے والے 18 فوجیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ آگ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے لگی۔ بحریہ کے مطابق سان ڈیاگو بیس پر دو دیگر بحری جہازوں کو میزائل تباہ کرنے والے یو ایس ایس فٹزجیرالڈ اور یو ایس ایس رسل کو آگ سے دور رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Published: 13 Jul 2020, 10:11 AM IST
یو ایس ایس بونہوم رچرڈ کے پاس مجموعی طور پر بحریہ کے 160 جوان تھے۔ معمول کی دیکھ بھال کے دوران جہاز کو آگ لگ گئی۔ جہاز پر عملہ کی تعداد تقریباً 1000 ایک ہزار ہے۔ بحریہ نے بتایا کہ جہاز میں سوار تمام ملاحوں کو اتوار کے روز ہٹا دیا گیا۔ یو ایس ایس بونہوم پر لگی آگ کی وجوہات کی تفتیش کی جارہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جہاز پر دھماکا ہوا تھا۔
Published: 13 Jul 2020, 10:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Jul 2020, 10:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز