یوکرین میں روسی فوجی مہم کے پیش نظر امریکہ نے روس پر کئی اضافی پابندیاں لگا دی ہیں۔ ان میں ملک کے اہم مالیاتی اداروں اور روسی صدر ولادمیر پوتن کی دو بیٹیوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے ایک فیکٹ شیٹ کے مطابق تفصیل دیتے ہوئے امریکہ نے بدھ کو روس کے سب سے بڑے مالی ادارہ اور ملک کے سب سے بڑے نجی بینک، الفا بینک پر مکمل پابندی لگا دی۔ امریکی مالی نظام میں دونوں بینکوں کی کسی بھی ملکیت کو فریز کر دیا۔ اس کا مقصد سسٹم اور امریکیوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روکنا ہے۔
Published: undefined
امریکی صدر جو بائڈن امریکیوں کے ذریعہ روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی لگانے والے ایک کارگزار حکم پر دستخط کریں گے، چاہے وہ کہیں بھی رہیں۔ فیکٹ شیٹ نے کہا کہ کارگزار حکم کو جوڑنے کا مقصد روسی یونین کی عالمی مقابلہ آرائی کو مستقل طور پر کمزور کرنا یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ امریکیوں کو اب اہم روسی اسٹیٹ ملکیت والے اداروں کے ساتھ کاروباری لین دین کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جن کی ملکیت امریکی حلقہ اختیار کے ماتحت ہوگی۔ محکمہ خزانہ جمعرات کو ان اداروں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔
Published: undefined
پوتن کی دو بالغ بیٹیوں، روسی وزیر خارجہ سرگیئی لاوروو کی بیوی اور بیٹی، روسی وزیر اعظم میخائل مشوستین کے ساتھ ساتھ روس کے سابق صدر اور وزیر اعظم دمتری میدویدیو پر مکمل پابندی لگائی جائے گی، جو اب روس کی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ ہیں۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی سنہوا نے بتایا کہ ان اشخاص کو امریکی مالی نظام سے کاٹ دیا جائے گا اور بائیڈن انتظامیہ امریکہ میں ان کی ملکیت کو فریز کر دے گا۔ الگ سے ٹریزری محکمہ نے منگل کو روس کو امریکی مالی اداروں کے اکاؤنٹس سے امریکی ڈالر کے ساتھ قرض ادائیگی کرنے سے روک دیا جس سے روسی حکومت کے لیے اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنا مشکل ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined