ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے کئی ممالک نے پہلے پروازیں بند کر دی تھیں لیکن اب امریکہ نے جو ہندوستان میں رہ رہے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان سےواپس آ جائیں اس کو بہت اہم کہا جا رہا ہے ۔ امریکہ کی اس ایڈوائزری کے بعد کورونا کا خوف اور بڑھ گیا ہے۔اس کے ساتھ امریکہ نےاپنے شہریوں کو ہندوستان سفر نہ کرنے کےلئے بھی کہا ہے۔
Published: undefined
امریکہ کے ساتھ جرمنی اور کناڈا نے بھی اپنے شہریوں کےلئےاسی طرح کی ایڈوائزری جاری کی ہے ۔دونوں ممالک نے بھی اپنےشہریوں کوہندوستان سفر نہ کرنےکےلئے کہا ہے اور اپنے شہریوں کو واپس آنے کےلئے کہا ہے۔ کناڈا نےہندوستان سےآ رہے اپنےشہریوں پربھی کئی طرح کی پابندی لگائی ہیں ۔کناڈا نے ہندوستان سےآنےوالی تمام پروازوں پر 30 دن کے لئے پابندی لگا دی ہے۔اس کے ساتھ ہی تیسرے ملک سے کناڈاآ رہے لوگوں کو پہلے وہاں کی کورونا نیگیٹو رپورٹ دکھانی ہوگئی۔
Published: undefined
جرمنی نے بھی سختی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کا سفر کر چکے لوگوں کےداخلہ پر دس دن کی پابندی لگائی گئی ہے بھلے ہی ان کے پاس ویلڈ ویز ا کیوں نہ ہو ۔ سبھی ممالک نےہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو وجہ بتایا ہے۔جبکہ ایسے حالات میں ایسی ایڈوائزریجاری کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن امریکہ کا اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کرنے کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے اور اس کا دوسرےممالک کی پالیسی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے ۔
Published: undefined
واضح رہےہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر میں جو شدت آئی ہےاس کے بعد کئی ممالک نے ہندوستان کی مدد کےلئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ ان ممالک کی اس مدد نے جہاں وبا کی شدت پر روشنی ڈالی ہےوہیں ہندوستان کے انتظامات کی بھی پول کھولی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined