عالمی خبریں

امریکہ صدارتی انتخاب: کب آئیں گے نتائج، کسی کو اکثریت نہ ملی تو کیا ہوگا؟ یہاں دیکھیں ہر سوال کا جواب

امریکہ میں ایسے 19 انتخابات ہوئے ہیں جن میں فاتح امیدوار کو اکثریت نہیں ملی تھی۔ پہلا معاملہ 1824 کے انتخاب میں جان کوئنسی ایڈمز کا تھا اور حالیہ دنوں میں 2016 کے انتخاب میں ڈونالڈ ٹرمپ کا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>کملا ہیرس اور ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

کملا ہیرس اور ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس 

 

امریکہ میں آج صدارتی عہدے کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ مقابلہ ریپبلکن امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہے۔ تمام سروے کے مطابق، دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ آج 5 نومبر کو ووٹنگ ہے، لیکن نتائج آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔ آئیے یہاں امریکہ میں ہو رہے انتخاب سے جڑے ہر پہلو پر نظر ڈالتے ہیں اور ان سوالات کا جواب تلاش کرتے ہیں جو قارئین کے ذہن میں اٹھ رہا ہے۔

Published: undefined

کب ہے امریکی انتخاب؟
امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ آج یعنی 5 نومبر 2024 کو ہو رہی ہے۔

صدارتی امیدوار کون ہیں؟

ڈیمو کریٹک پارٹی سے کملا ہیرس امیدوار ہیں اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی سے صدر کے امیدوار ہیں۔

نائب صدر کے امیدوار کون ہیں؟

مینے سوٹا کے ڈیموکریٹک گورنر ٹِم والز اور اوہیو کے ریپبلکن سینیٹر جے ڈی وینس نائب صدارتی عہدے کے لئے امیدوار ہیں۔

Published: undefined

انتخاب سے کیوں ہٹے جو بائیڈن؟

صدر جو بائیڈن نے پہلے کئی مہینوں تک ٹرمپ کے خلاف انتخابی جنگ لڑا۔ حالانکہ، ٹرمپ کے خلاف بحث میں کمزور نظر آنے پر ڈیموکریٹک لیڈران نے ان پر انتخابی ریس سے باہر ہونے کا دباؤ بنایا۔ ٹرمپ کے خلاف انتخابی بحث کے بعد ان کی عمر اور دماغی حالت پر سوال اٹھنے لگے۔ اس کے بعد جب مخالفت بڑھنے لگی تو جو بائیڈن نے کملا ہیرس کے لئے راستہ ہموار کر دیا۔

امریکی انتخاب میں کون ووٹ دے سکتا ہے؟

18 سال سے زیادہ عمر کے رجسٹرڈ امریکی شہری ووٹ دے سکتے ہیں۔

Published: undefined

ووٹنگ کے لئے کن دستاویزات کی ضرورت پڑتی ہے؟

امریکہ میں ہر ریاست کی اپنی ووٹر آئی ڈی کے قانون ہیں۔ جب بھی ووٹنگ ہوتی ہے تو ووٹرز کو ذاتی طور پر شناختی کارڈ لانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کوئی رجسٹرڈ ووٹر ہے اور اس کے پاس ووٹر رجسٹریشن کارڈ ہے، تو اسے ووٹ دیتے وقت اسے لانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ حالانکہ، ریاستی ڈرائیونگ لائسنس، ریاستی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ جیسی کوئی شناختی کارڈ جس میں تصویر ہو دکھانے کو کہہ سکتے ہیں۔

Published: undefined

کیا آپ بذریعہ ’میل بیلٹ‘ ووٹ کر سکتے ہیں؟

زیادہ تر ریاستیں ’میل بیلٹ‘ سے ووٹنگ کی اجازت دیتے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لئے سفر، کام یا بیماری جیسے جائز وجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کئی ریاستوں میں ’میل بیلٹس‘ کی درخواست کرنے کی آخری تاریخ انتخاب کے روز سے دو ہفتوں سے بھی کم ہے۔

کیا انتخاب کے دن سے پہلے ووٹنگ ہو سکتی ہے؟

ووٹرز ستمبر کی شروعات سے پولنگ بوتھ پر جا کر ان ریاستوں میں ذاتی طور پر ووٹ ڈال سکتے ہیں جہاں اس کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

کب آئیں گے انتخابی نتائج؟

آج 5 نومبر یعنی انتخاب کے دن ووٹرز کانگریس اور ریاستی حکومتوں کی تصویر بھی تعین کریں گے۔ جب ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے نو منتخب اراکین حلف اٹھا لیں گے۔ اس کے بعد 6 جنوری 2025 کو کانگریس صدارتی انتخاب کے نتائج کی آفیشل طور پر گنتی کے لئے ایک مشترکہ اجلاس بلائے گی۔

اگر کسی کو اکثریت نہیں ملی تو کیا ہوگا؟

امریکی انتخابات میں اگر کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹرول ووٹ حاصل نہیں کر پاتا ہے تو صدر کے انتخاب کا فیصلہ ایوان نمائندگان میں کیا جاتا ہے۔ اس میں ہر ایک ریاستی وفد کے پاس ایک ووٹ ہوتا ہے اور جیتنے کے لئے 26 ریاستوں کی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ دوسری طرف سینیٹر نائب صدر کا انتخاب کرتے ہیں، جس میں ہر ایک سینیٹر کے پاس ایک ووٹ ہوگا اور جیتنے کے لئے 51 سینیٹرز کی اکثریت درکار ہوتی ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر کا انتخاب بغیر اکثریت کے کب ہوا؟

امریکی تاریخ میں ایسے 19 انتخابات ہوئے ہیں جن میں جیتنے والے امیدوار کو مقبول ووٹ کی اکثریت نہیں مل پائی تھی۔ ایسا پہلا معاملہ 1824 کے انتخاب میں جان کوئنسی ایڈمز کا تھا۔ اور سب سے حالیہ معاملہ 2016 کے انتخاب میں ڈونالڈ ٹرمپ کا تھا۔

نئے صدر اور نائب صدر کب عہدہ سنبھالیں گے؟

صدر اور نائب صدر 20 جنوری 2025 کو حلف لیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined