واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ ان کا تعاون جاری رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ اطلاع دی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ ’’امریکہ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں‘‘۔
Published: undefined
انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تقریباً 75 برسوں سے وسیع تر باہمی مفادات پر ایک اہم شراکت دار کے طور پر اپنے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ضروری ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 9 اپریل کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کے سامنے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined