واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کورونا وائرس وبا سے بری طرح متاثر امریکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کے مقصد سے 19 کھرب ڈالر کا ترغیبی منصوبہ پیش کیا۔ اگر پارلیمنٹ اس پیکج کو منظور کرتی ہے تو اس میں ایسے گھروں کے لئے10 کھررب ڈالر کا التزام ہوگا جس کے تحت تمام امریکیوں کو براہ راست 1400 ڈالر کی ادائیگی کی جائے گا۔
Published: undefined
امدادی تجویز میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے 415 ارب ڈالر اور سب سے زیادہ متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لئے 440 ارب ڈالر فراہم کرنے کا بھی التزام ہے۔ بائیڈن نے اپنے پیش رو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے وائرس سے بہتر طریقے سے نمٹنے کا عزم کیا ہے۔
Published: undefined
یہ نئی تجاویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سردیوں کے دوران کورونا وائرس کے معاملات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ملک گیر ویکسی نیشن پروگرام شروع کرنا چاہتے ہیں جس میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مراکز قائم کرنا اور دور دراز کے علاقوں میں موبائل یونٹیں بھیجنا بھی شامل ہے اور اس کے لئے 20 ارب مختص کرنے کی تجویزپیش کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined