واشنگٹن: امریکہ میں ایک مرتبہ پھر اندھادھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں پولیس افسر سمیت کئی لوگوں کو میوزک کنسرٹ کے دوران گولی ماری گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شوٹنگ کے اس واقعہ میں ایک نابالغ کی موت ہو گئی ہے جبکہ پولیس افسر سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ ایک نابالغ کی موت کا خدشہ ہے، جبکہ تین دیگر زخمی ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایک بیان میں واشنگٹن ڈی سی پولیس نے کہا ایسا لگتا ہے کہ ایک نابالغ فوت ہو چکا ہے۔ 2 دیگر شہری اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اپنے آفیشل ہینڈل پر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک پولیس افسر سمیت متعدد لوگوں کو گولی مار دی گئی ہے اور موقع پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ موئےچیلا ککےک دوران ہوا، جسے واشنگٹن ڈی سی کی ثقافت کو فروغ دینے والے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Published: undefined
یہ واقعہ ٹیکساس میں فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی تھی اور بندوق کے قوانین پر بحث کو ہوا دی تھی۔ یہ واقعہ 24 مئی کو پیش آیا تھا، جس میں 19 بچوں کو ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک نوعمر بندوق بردار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز