واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 4.20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا بڑی شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک 2.52 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورنا سے مرنے والوں کی تعداد 420873 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 25261902 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
امریکہ کے نیویارک، جیو جرسی، اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تنہا نیویارک میں کورونا انفیکشن کے سبب 42544 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیو جرسی میں اب تک 20972 لوگوں خی اس وائرس کے سبب موت ہوچکی ہے۔ کیلی فورنیا میں اب تک 37345 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں فائزر اور ماڈرنا کی کورونا ویکسین کو منظوری ملنے کے بعد ٹیکہ کاری کی مہم بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔
Published: undefined
برازیل میں حال ہی میں پائے گئے کورونا وائرس کی نئی شکل (اسٹرین) برازیل پی۔1 کا امریکہ میں پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ امریکہ کے منسوٹا ہیلتھ ڈپارٹنمنٹ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کورونا کے نئے اسٹرین کے پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ منسوٹا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ ’’جن ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی تجربہ گاہوں میں منسوٹا کے ایک شخص میں کورونا کے نئے اسٹرین برازیل پی۔1 کے ہونے کی تصدیق ہوئی، وہ شخص حال ہی میں برازیل کے سفر سے واپس آیا تھا‘‘۔
Published: undefined
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگانے کا نشانہ حاصل کرلیا جائے گا۔ بائیڈن نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا ’’مجھے پورا یقین ہے کہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران ہم ہر روز 10 لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا نشانہ حاصل کرلیں گے جسے اور بھی آگے بڑھایا جائے گا‘‘۔
Published: undefined
امریکی صدر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں ہر روز دی جانے والی کورونا ویکیسن کی تعداد کی بات کررہے ہیں کیونکہ ملک میں فائزر اور ماڈرنا کی کورونا ویکسین کو منظوری ملی ہے اور کسی بھی شخص کو اس کی دو خوراک دی جاتی ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ دن میں 10 لاکھ لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگانے کے نشانے کو بڑھاکر 15 لاکھ بھی کیا جاسکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز