ٹیسلا اور ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلن مسک اپنی دولت سے 200 ڈالر کا خسارہ برداشت کرنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس شدید جھٹکے کے باوجود اب بھی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر وہ چٹکلے بنا رہے ہیں۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے شیئرس میں حالیہ گراوٹ کے بعد مسک کی ملکیت اب گھٹ کر محض 137 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ یعنی ان کی دولت جو کچھ وقت پہلے تقریباً 337 ارب ڈالر تھی، وہ دیکھتے ہی دیکھتے 200 ارب ڈالر نیچے چلی گئی ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ایلن مسک کی الیکٹرک کار کمپنی کے شیئرس میں تقریباً 65 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ جنوری 2021 میں مسک پہلی بار 185 ارب ڈالر سے زیادہ کی ملکیت کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص بنے تھے۔ دولت میں زبردست گراوٹ سے پہلے ایلن مسک نے نومبر 2021 میں 340 ارب ڈالر تک اپنی ملکیت پہنچا دی تھی۔ لیکن پھر زوال کا دور شروع ہوا۔
Published: undefined
گزشتہ ماہ ان کی جگہ لگژری برانڈ لوئس وئیٹن کی بنیادی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے چیف ایگزیکٹیو افسر برنارڈ ارنالٹ کو دنیا کے سب سے امیر شخص کی شکل میں پہچانا گیا۔ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ٹیسلا کے سی ای او کی ملکیت پہلے ہی کم ہو گئی تھی، اور اب تو اس میں مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
Published: undefined
پیر کے روز جب ایک فالوور نے ٹوئٹ کیا کہ ’’آپ نے اس سال سخت محنت کی اور 200 ارب ڈالر سے زیادہ گنوا دیا اور اس سال آپ مزید برے فیصلوں سے مزید نقصان اٹھائیں گے، مسک نے جواب دیا- مجھے 8 ڈالر دینے کے لیے شکریہ۔‘‘ ایک دیگر فالوور نے پوسٹ کیا ’’آپ کا سال خراب رہا ہے کیونکہ آپ نے بازار میں بہت پیسہ گنوا دیا ہے، تو یاد رکھیں کہ ایلن مسک کو 200 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور وہ اب بھی ٹوئٹر پر جوکس بنا رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان ٹیسلا نے اپنے ماڈل 3 اور ماڈل وائی گاڑیوں کے لیے 7500 ڈالر کی چھوٹ کی پیشکش کرتے ہوئے زیادہ گاڑیوں کو فروخت کرنے کے لے اپنے کئی ماڈلز کی قیمتوں میں گراوٹ کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined