اقوام متحدہ: عالمی برادری، مسلم ملکوں اور خاص طور پر مصر کی کوششوں سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان 11روز ہ لڑائی کے بعد ہونے والی جنگ بندی پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے دونوں فریق سے اس پر مکمل طور پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔ میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان اس نئے تنازع کے بار ے میں ہفتے کے روزپہلا بیان جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے اس کے تین بیانات کو اسرائیل کے حامی امریکہ نے بلاک کردیا تھا۔
Published: undefined
اس میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے 21 مئی کو اسرائیل اورغزہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور اس جنگ بندی میں مصر اور دوسرے علاقائی ممالک کے اہم مصالحتی کردار کو سراہا ہے۔سلامتی کونسل نے بیان میں فلسطینیوں اور بالخصوص اہلِ غزہ کو انسانی امداد مہیا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
Published: undefined
مصر اوردوسرے ممالک کی ثالثی کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعہ کو جنگ بندی ہوئی تھی۔اسرائیلی فوج کی گیارہ روزہ فضائی بمباری میں کم سے کم ڈھائی سو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ان میں 66 کم سن بچے شامل ہیں۔اس جنگ کے نتیجے میں پہلے سے تباہ حال اور محصورین غزہ کی مشکلات دوچند ہوگئی ہیں۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ لاکھ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں فلسطینی علاقے کا آب رسانی کا 50 فی صد نظام ناکارہ ہوگیا ہے۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے غزہ کی تعمیراتِ عامہ اور مکانات کی وزارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے11 روز تک تباہ کن فضائی حملوں میں 17 ہزار مکانات اور تجارتی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں یا انھیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔
اس نے مزید بتایا کہ ان میں سے 769 مکانات اور تجارتی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور وہ بالکل استعمال کے قابل نہیں رہے ہیں۔258 عمارتوں میں 1042 یونٹس تباہ ہوئے ہیں اور 14538 مکانوں یا تجارتی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔غزہ شہر اور دوسرے شہری علاقے بمباری سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں۔نیز شہر کے برقی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined